ہم نے جیلیں کاٹی ہیں، کبھی چیخیں نہیں ماری تھیں، یہ بچاؤ بچاؤ کی آوازیں مار رہے ہیں: احسن اقبال
احسن اقبال کا میڈیا سے گفتگو
نارووال( ڈیلی پاکستان آن لائن ) وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ ہم نے جیلیں کاٹی ہیں، کبھی چیخیں نہیں ماری تھیں، یہ بچاؤ بچاؤ کی آوازیں مار رہے ہیں۔ہمیں جھوٹے مقدمے بنا کر جیلوں میں ڈالا گیا، آج اسی جیل کے اندر بیٹھ کے چیخیں مار رہا ہے، جس میں مجھے بند کیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ پنجاب امام مسجد صاحب کے لیے اعزازیہ کارڈ کی منظوری
علاج کی سہولیات پر بیان
نارووال میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ آج جیل میں کہتے ہیں کہ مجھے علاج کی سہولت نہیں، حالانکہ انہیں بہترین علاج مل رہا ہے، ان کے اپنے لوگ کہتے ہیں ہم مطمئن ہیں۔
جیل میں سہولیات اور حکومت کی ناکامی
’’جنگ ‘‘ کے مطابق احسن اقبال نے کہا کہ بانی کو تو جیل کے اندر دنیا کی ہر سہولت میسر ہے، ہم نے جیلیں کاٹی ہیں، کبھی چیخیں نہیں ماری تھیں، یہ بچاؤ بچاؤ کی آوازیں مار رہے ہیں۔ کبھی امریکہ، کبھی برطانیہ کو، یہ کہتے ہیں ہم پر بہت ظلم ہو رہا ہے، اس شخص نے جیل میں میرے بازو کی فزیو تھراپی تک نہیں ہونے دی۔ہمارا ترقی کا سفر ٹوٹ گیا جب ایک اناڑی کو حکومت دی گئی، 4 سال لوگوں کو گالی گلوچ سکھانے، چور ڈاکو کہنے کے سوا انہوں نے کچھ نہیں کیا۔







