فلسطینیوں کے خلاف انسانی سوز مظالم، امریکہ اور یورپ میں بھی نیتن یاہو کو ناپسندیدہ ترین شخصیت قرار دیا گیا: گیلپ انٹرنیشنل کا نیا سروے
نیتن یاہو کی عالمی ناپسندیدگی
لاہور (خصوصی رپورٹ) امریکہ اور یورپ سمیت 58 ممالک کے 61 فیصد شہریوں نے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کی مخالفت کرتے ہوئے انہیں ناپسندیدہ ترین شخصیت قرار دے دیا۔
یہ بھی پڑھیں: ریل کی سیٹی جدائی اور ملن کا استعارہ بن گئی تھی، فجر سے ذرا پہلے دور کہیں جب بجتی تو دل میں عجب سا درد اٹھتا،کسی دوشیزہ کا کلیجہ آری کی طرح چیر دیتی ہوگی۔
گیلپ انٹرنیشنل کا سروے
گیلپ انٹرنیشنل نے نیاسروے جاری کر دیا جس کے مطابق بینجمن نیتن یاہو کو عالمی سطح پر ناپسند کرنے والوں کی مجموعی شرح 2019 کے مقابلے میں 20 فیصد بڑھی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پہلی بار ایشین ٹیموں کے ورلڈ کپ سیمی فائنل سے باہر ہونے کا خدشہ
مخالفانہ آراء
سروے میں لوگوں نے فلسطینیوں کے خلاف انسانیت سوز مظالم میں اسرائیلی وزیراعظم کے کردار کو تنقید کا نشانہ بنایا۔
یہ بھی پڑھیں: ایمان فاطمہ نے رجب بٹ کے بیٹے کے ساتھ وائرل ویڈیو کی حقیقت بے نقاب کردی
ملک کے لحاظ سے ناپسندیدگی کی شرح
گیلپ انٹرنیشنل کے سروے کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم کو سب سے زیادہ ناپسندیدہ ایران کے 98 فیصد شہریوں نے کہا۔ اس کے علاوہ یورپی ممالک میں بھی ناپسندیدگی کی شرح زیادہ دکھائی دی۔
برطانیہ میں 52 فیصد، امریکہ میں 42 فیصد افراد نیتن یاہو کے لیے کھل کر ناپسندیدگی کا اظہار کرتے نظر آئے۔
سروے کے مطابق پاکستان میں 49 فیصد نے اسرائیلی وزیر اعظم کو ناپسندیدہ ترین شخصیت قرار دیا۔
حمایت کی شرح
اس کے برعکس آذربائیجان، کینیا، اور بھارت میں نیتن یاہو کو زیادہ حمایت ملی۔ کینیا اور آذربائیجان میں 58 فیصد، بھارت میں 50 فیصد نے اسرائیلی وزیر اعظم کی حمایت کی۔








