رانا ثنا اللہ کی سربراہی میں وفد کی محمود خان اچکزئی اور علامہ راجہ ناصر عباس سے ملاقات، وزیراعظم ہاؤس میں ہونے والی بریفنگ میں شمولیت کی دعوت دی
وزیراعظم کے مشیر کی اپوزیشن رہنماؤں سے ملاقات
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) مشیر وزیراعظم رانا ثنا اللہ کی سربراہی میں وفد نے لیڈر آف اپوزیشن قومی اسمبلی محمود خان اچکزئی اور سینیٹ میں قائد حزب اختلاف علامہ راجہ ناصر عباس سے اپوزیشن لیڈر چیمبر میں ملاقات کی۔
بریفنگ میں شمولیت کی دعوت
اس ملاقات کے دوران وفد نے خطے کی مجموعی صورتحال کے تناظر میں کل وزیراعظم ہاوس میں ہونے والی بریفنگ میں شمولیت کی دعوت دی۔
مشاورت کی درخواست
دونوں شخصیات نے اپنی جماعت سے مشاورت کے لئے وقت مانگ لیا اور فیصلہ ہونے کی صورت میں جلد آگاہ کرنے کی یقین دہانی کرائی۔
یکجہتی کا پیغام
حکومتی وفد نے کہا کہ موجودہ صورتحال میں ہمیں سیاسی وابستگیوں سے بالاتر ہو کر سوچنا ہوگا اور تمام تر اختلافات کو پس پشت ڈال کر ملکی سلامتی کے لئے یکجہتی کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔
مشیر وزیراعظم رانا ثنا اللہ صاحب کی سربراہی میں وفد کی لیڈر آف اپوزیشن قومی اسمبلی محمود خان اچکزئی اور سینیٹ میں قائد حزب اختلاف علامہ راجہ ناصر عباس صاحب سے اپوزیشن لیڈر چیمبر میں ملاقات ، خطے کی مجموعی صورتحال کے تناظر میں کل وزیراعظم ہاوس میں ہونے والی بریفنگ میں شمولیت کی... pic.twitter.com/0IUbpRrwb8
— Dr. Tariq Fazal Ch. (@DrTariqFazal) March 3, 2026








