اسلام آباد ہائیکورٹ: 21 سے 25 اکتوبر تک کیسز کی سماعت کیلئے ججز ڈیوٹی روسٹر جاری

اسلام آباد ہائی کورٹ میں کیسز کی سماعت
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) ہائی کورٹ میں آئندہ ہفتے کیسز کی سماعت کے لئے ججز کا ڈیوٹی روسٹر جاری کردیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: ارشاد بھٹی نے خاموشی توڑتے ہوئے دوسری شادی کے پیچھے چھپی جذباتی وجہ بیان کر دی
آئندہ ہفتے کا ڈیوٹی روسٹر
آئندہ ہفتے کے ججز ڈیوٹی روسٹر کے مطابق 21 سے 25 اکتوبر تک کیسز کی سماعت کے لئے 7 سنگل اور 3 ڈویژن بینچ تشکیل دیئے گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان کے جوابی حملے میں بھارت کی اہم شخصیت ہلاک
ججز کی دستیابی
چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس عامر فاروق سمیت 7 ججز آئندہ ہفتے مقدمات کی سماعت کریں گے، جبکہ جسٹس بابر ستار ایک ماہ کی چھٹی کے باعث آئندہ ہفتے بھی کیسز کی سماعت کے لئے دستیاب نہیں ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں: زخموں کو دیکھ دیکھ کے سوچا کروں گا میں۔۔۔
لندن میں لا کانفرنس
جسٹس طارق محمود جہانگیری اور جسٹس ارباب محمد طاہر لندن میں لا کانفرنس میں شریک ہیں، جسٹس طارق جہانگیری آئندہ ہفتے میں پہلے 3 دن اور جسٹس ارباب طاہر پہلے 2 دن دستیاب نہیں ہوں گے۔ دونوں ججز لندن میں لا کانفرنس میں شرکت سے واپسی کے بعد مقدمات کی سماعت کریں گے۔
ڈویژن بینچز کی تشکیل
چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس ثمن رفعت امتیاز پر مشتمل ڈویژن بینچ آئندہ ہفتے کیسز کی سماعت کرے گا، اسی طرح دوسرا ڈویژن بینچ جسٹس محسن اختر کیانی اور جسٹس سردار اعجاز اسحاق پر مشتمل ہوگا۔ جبکہ جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب اور جسٹس ارباب محمد طاہر پر مشتمل ڈویژن بینچ 23 اکتوبر سے دستیاب ہو گا۔