آئینی ترامیم کے معاملےپر پارٹی کا ساتھ نہ دینے والوں کو ایک موقع دیا جائے گا، زرتاج گل

زرتاج گل کا بیان
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کی رکن قومی اسمبلی زرتاج گل کا کہنا ہے کہ آئینی ترامیم میں پارٹی کا ساتھ نہ دینے والوں کو ایک موقع دیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: ڈنمارک اور جرمنی کو ملانے کے لیے سمندر میں سرنگ، یہ کتنی طویل ہے اور کتنا خرچہ آئے گا؟
غداری کی کوئی دلیل نہیں
24 نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے زرتاج گل نے کہا کہ غداری کی کوئی دلیل نہیں ہوتی۔ مجھے میرے گھر سے اٹھایا گیا اور جیل بھیج دیا گیا صرف حوصلے توڑنے کے لیے لیکن میں ثابت قدم رہی۔
یہ بھی پڑھیں: حکومت نے ای چالانز کا ہدف 95کروڑسے بڑھا کر ایک ارب 47کروڑ روپے مقررکردیا
شو کاز نوٹس کا اجرا
انہوں نے مزید بتایا کہ مشکل وقت میں پارٹی کا ساتھ نہ دینے والوں کو صفائی کا ایک موقع دیا جائے گا۔ پارٹی ان تمام 9 اراکین قومی اسمبلی اور ممبران سینیٹ کو شوکاز نوٹس جاری کرے گی۔ ممبران شوکاز نوٹس میں اپنے جوابات دیں گے اور اس کے بعد پارٹی اس حوالے سے فیصلہ کرے گی۔
جواب دینے کی ضرورت
ممبران پارٹی کو تفصیلات سے آگاہ کریں گے کہ کیوں رابطہ ختم کیا تھا اور کہاں گئے تھے۔ تمام 9 لوگ جنہوں نے پارٹی کے خلاف ووٹ دیا، سب اپنی اپنی بات کا جواب دیں گے اور یہ بھی بتائیں گے کہ بیان دینے میں کیوں دیر کی؟