جسٹس یحییٰ آفریدی آج چیف جسٹس آف پاکستان کے عہدےکا حلف اٹھائیں گے

جسٹس یحییٰ آفریدی کی چیف جسٹس کے عہدے پر تعیناتی
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) جسٹس یحییٰ آفریدی آج چیف جسٹس آف پاکستان کے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: دبئی میں اے این کے گلوبل پروفیشنل لیڈرز ٹوسٹ ماسٹرز کلب کا افتتاح
تعیینی کی مدت
نوٹیفکیشن کے مطابق جسٹس یحییٰ آفریدی 3 سال تک چیف جسٹس پاکستان رہیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: حملے کی صورت میں ایک دوسرے کی فوجی مدد کریں گے: روس اور شمالی کوریا میں اہم دفاعی معاہدے پر عمل شروع ہوگیا
صدر کی منظوری
قبل ازیں صدر مملکت آصف علی زرداری نے جسٹس یحییٰ آفریدی کی بطور چیف جسٹس آف پاکستان تعیناتی کی منظوری دی۔
یہ بھی پڑھیں: مناہل ملک اور امشا کے بعد ایک اورسیلیبریٹی کی فحش ویڈیو لیک ہو گئی
آئینی دفعات
اعلامیے کے مطابق صدر پاکستان نے جسٹس یحییٰ آفریدی کی تعیناتی 26 اکتوبر سے 3 سال کے لیے کی ہے۔ صدر پاکستان نے چیف جسٹس سپریم کورٹ کی تعیناتی آئین کے آرٹیکل 175 اے (3)، 177 اور 179 کے تحت کی۔
حلف برداری کی تاریخ
صدر نے جسٹس یحییٰ آفریدی سے 26 اکتوبر کو چیف جسٹس کے عہدے کا حلف لینے کی بھی منظوری دی۔