ہفتہ وار مہنگائی میں معمولی کمی ریکارڈ

ہفتہ وار مہنگائی میں کمی

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) ملک میں ہفتہ وار مہنگائی میں 0.22 فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔ مہنگائی کی سالانہ شرح 15.15 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔ گزشتہ ہفتے 13 اشیائے ضرورت کی قیمتوں میں اضافہ ہوا جبکہ 28 اشیائے ضرورت کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

یہ بھی پڑھیں: آنے والا گھنٹہ اہم، آئی جی اسلام آباد علی ناصر رضوی کا اہلکاروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت

مہنگائی کا تجزیہ

وفاقی ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق رواں ہفتے ٹماٹر، لہسن، مونگ کی دال، انڈے، آلو، گھی، لکڑی اور سگریٹ مہنگے ہوگئے جبکہ چکن، پیاز، گڑ، گندم کے آٹے، ماش کی دال، چینی، دال چنا، چاول اور ایل پی جی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی: مختلف ٹریفک حادثات میں 2 خواتین سمیت 4 افراد جاں بحق

سالانہ تبدیلیاں

ایک سال میں گندم کا آٹا 32 فیصد، مرچ 20 فیصد، کوکنگ آئل 9 فیصد سستا ہوا۔ چاول 8 فیصد، چینی 6 فیصد، انڈے 5.88 فیصد، گھی 4.74 فیصد، ڈیزل 17 فیصد، پیٹرول 13 فیصد تک سستا ہوا۔ بجلی کے چھوٹے صارفین کیلئے ریٹ میں 20.32 فیصد تک کمی آئی۔

سالانہ بنیاد پر قیمتوں کا موازنہ

سالانہ بنیاد پر دال چنا 82 فیصد، پیاز 50، چکن 39 فیصد، دال مونگ 37 فیصد، خشک دودھ 25 فیصد، بیف 23 فیصد مہنگا ہوا جبکہ گیس 570 فیصد، کپڑے اور جوتے 12 سے 17 فیصد مہنگے ہوئے۔

Categories: بزنس

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...