یونانیوں اور رومنوں نے فرعونوں سے یہ علاقہ چھین کر حکومت قائم کی، روایتیں بھی ساتھ لائے، مردوں کو حنوط کرنے اور ممی بنانے کے فن کو مزید نفاست دی

حنوط کرنے کا طریقہ

مصنف: محمد سعید جاوید
قسط:42
اسی دوران جب جسم کے اندر سے نکالے گئے اجزاء خشک ہو جاتے تو ان کو بھی ایک خاص طریقے سے حنوط کرکے مٹی کے مزین مرتبانوں میں رکھ دیا جاتا تھا۔ یہ چار مرتبان ہوتے تھے جن کے ڈھکن مختلف اشکال اور جانوروں کے چہروں سے مشابہ ہوتے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: شکارپور میں ڈاکو پولیس اہلکاروں سے اسلحہ اور گاڑی چھین کر فرار

مرتبانوں کی اقسام

یہ ان کے چار اہم دیوتاؤں سے مشابہت رکھتے تھے اور جو ان کے عقیدے کے مطابق ان اجزاء کی حفاظت کے ذمہ دار تھے۔ ایک مرتبان کا ڈھکن گیدڑ، ایک عقاب، ایک ببون بندر اور ایک انسانی شکل میں بنا ہوا ہوتا تھا اور ہر ایک مرتبان جسم کے مخصوص حصے کو حنوط کرنے کے کام آتا۔

مثلاً گیدڑ کے ڈھکن والا مرتبان معدے اور اور عقاب والا انتڑیوں کے اجزا کے لیے مخصوص ہوتا تھا۔ اسی طرح بندر کے ڈھکن والے مرتبان میں متوفی کے پھیپھڑے رکھے جاتے تھے اور انسانی چہرے والا مرتبان اس کے جگر کے لئے مخصوص تھا۔

یہ بھی پڑھیں: نواز شریف کے لندن جانے کے پروگرام میں تبدیلی کا امکان

مومیا کے ساتھ مرتبان

بعدازاں ان مرتبانوں میں ایک خاصی قسم کا تیل اور کچھ دوسرے کیمیاوی اجزاء ڈال کر اوپر ڈھکن سے بند کرکے مستقل طور پر سیل کر دیا جاتا تھا۔ پھر غالباً کسی تحقیق کے نتیجے میں انہوں نے یہ راز پا لیا کہ ان اعضاء کو جسم سے باہر نکال کر حنوط کرنے کی ضرورت نہیں ہے، لہٰذا اب وہ انہیں لاش کے اندر ہی چھوڑ دیتے تھے۔ تاہم اپنی مذہبی روایات اور اعتقاد کے مطابق چاروں خالی مرتبان اب بھی ممی کے پہلو میں رکھ دیئے جاتے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: ہائبرڈ ماڈل کی قیاس آرائیوں پر شائقین کا احتجاج: پاکستان چیمپیئنز ٹرافی کا بائیکاٹ کرنے کا اعلان

مقبرہ اور تابوت کی تیاری

فرعونوں اور صاحبِ ثروت افراد کے لئے تو باقاعدہ پتھر کے تابوت بنتے تھے۔ جس میں حنوط کی گئی لاش کو ایک سے زیادہ دھاتی، نقرئی یا طلائی تابوتوں میں بند کر کے اس بڑے سنگی تابوت میں رکھ کر پتھر کے ڈھکن سے اس کو بند کر دیا جاتا تھا۔ جسے اس کے پہلے سے تیار مقبرے میں رکھ کر چاروں مرتبان ایک خاص ترتیب کے ساتھ تابوت کے سرہانے رکھ دیئے جاتے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: بولنگ کنسلٹنٹ جیمز اینڈرسن نے انگلینڈ کرکٹ ٹیم میں شمولیت اختیار کر لی

مردہ کی بحالی کی امید

ان کا خیال تھا کہ جب مردہ دوبارہ زندہ ہوگا تو تمام چیزیں اس کے قریب ہونے کی وجہ سے ان کے دیوتا چاروں مرتبانوں میں سے ان کے اندرونی اعضاء کو نکال کر دوبارہ جسم میں لگا دیں گے۔ اسی طرح ان کے مقبروں میں بنی ہوئی گندم، جو، مکئی اور مختلف کھانے پینے کی اشیاء اور روزمرہ ضروریات کی تمام چیزیں رکھ دی جاتی تھیں تاکہ جب وہ اٹھیں تو ان کی خوراک اور دیگر ضروریات فوراً پوری ہوسکیں۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب پولیس کی افسر بینش فاطمہ کیلئے بین الاقوامی ایوارڈ

عام لوگوں کی تدفین

غریب اور عام باشندوں کو یہ سہولتیں مہیا نہیں کی جاتیں۔ ان کے حنوط شدہ جسم ایک بڑے سے ہال کی دیواروں میں بنائے گئے کبوتر کے کابک کی طرح کے خانوں میں رکھ کر چاروں مرتبان بھی ساتھ رکھ کر اس چھوٹے سے قبر نما خانے کو پتھریلی سلوں سے بند کر دیا جاتا۔ یہ ایک طرح سے ان کا عمومی قبرستان تھا۔

یہ بھی پڑھیں: شہداء چوک نے صدر حسنی مبارک کیخلاف شاندار انقلاب کے حوالے سے مقبولیت حاصل کی،یہاں لاکھوں لوگوں نے دھرنا دیا اور شہید ہوئے.

یونانی اور رومی اثرات

بعد میں جب یونانیوں اور رومنوں نے آکر فرعونوں سے یہ علاقہ چھین کر اپنی حکومت قائم کی تو وہ اپنی روایتیں بھی ساتھ لائے تھے۔ حالانکہ وہ بھی قدیم مصریوں کی طرح اپنے مردوں کو حنوط کرتے تھے تاہم انہوں نے ممی بنانے کے اس فن کو مزید نفاست دی۔

ممی کی خصوصی تیاری

وہ ایک خاص انداز سے مردے کے جسم پر اس طرح پٹیاں لپیٹتے تھے کہ خوبصورت ڈیزائن بن جاتے تھے۔ ان کی ایک اور خصوصیت یہ بھی تھی کہ جتنی دیر تک ایک ممی تیاری کے مراحل سے گزرتی، وہ مرنے والے کیلئے بہت ہی خوبصورت سنگی یا چوبی تابوت تیار کرواتے اور اس کے سرہانے کی جانب مرنے والے کی بڑی بڑی آنکھوں والی ایک خوبصورت اور رنگین تصویر بنا دیتے تھے اور تھوڑی بہت تاریخ بھی لکھ دیتے۔

نجانے وہ کیسے رنگ استعمال کرتے تھے کہ ہزاروں سال گزرنے کے باوجود ان کا رنگ پھیکا نہیں پڑا تھا۔ وہ اپنی حسین آنکھوں اور رنگین چمڑے کے لبادوں میں بنی ہوئی ان کی تصویروں میں بھی بالکل ایسے ہی نظر آتے تھے جیسے کہ آج کل اس عہد کی فلموں میں ان کو دکھایا جاتا ہے۔(جاری ہے)

نوٹ: یہ کتاب "بک ہوم" نے شائع کی ہے (جملہ حقوق محفوظ ہیں) ادارے کا مصنف کی آراء سے متفق ہونا ضروری نہیں

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...