ماہی گیروں نے گھوڑے جیسی شکل والی مچھلی پکڑ لی

عجیب و غریب مچھلی کی دریافت

برسبین (ڈیلی پاکستان آن لائن) آسٹریلیا میں ماہی گیروں نے گہرے سمندر سے گھوڑے جیسی شکل والی عجیب و غریب مچھلی پکڑ لی۔

'ڈومز ڈے فش'

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ماہی گیروں نے گہرے سمندر میں غیرمعمولی شکل والی مچھلی پکڑی ہے جسے ’ڈومز ڈے فش‘ کا نام دیا گیا ہے جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں۔

مچھلی کی خصوصیات

ماہی گیروں نے جزیرے تیوی کے میلویل کے قریب یہ نایاب مچھلی پکڑی ہے، یہ مچھلی انسانی قد سے بھی لمبی ہے اور اسے ’اور مچھلی‘ بھی کہا جاتا ہے۔ مچھلی کی آنکھیں کسی پلیٹ کے سائز کی ہیں اور سر گھوڑے جیسا ہے۔

نظریں کم ملتی ہیں

رپورٹ کے مطابق یہ مچھلی عام طور پر سمندر کی ایک ہزار میٹر تک کی گہرائی میں پائی جاتی ہے جس کی وجہ سے اس کا نظارہ کم ہی لوگ دیکھ پاتے ہیں، اس سے قبل اس مچھلی کو ساحل پر اکثر مردہ ہی دیکھا گیا ہے۔

سوشل میڈیا پر وائرل

اس نایاب مچھلی کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو صارفین کی جانب سے کمنٹس کا سلسلہ شروع ہوگیا۔

ایک صارف نے لکھا کہ یہ مچھلی بالکل سائنس فکشن فلموں کی طرح ہے، دوسرے صارف نے لکھا کہ یہ کیا مخلوق ہے اس سے پہلے اس طرح کی مچھلی نہیں دیکھی۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...