پاک فوج کی خیبرپختونخوا میں 2 کاروائیاں، 4 خواج ہلاک

خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں

راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا میں 2 الگ الگ کاروائیوں کے دوران 4 خوارج کو ہلاک کردیا۔

آپریشن کی تفصیلات

پاک فوج شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق 26 اور 27 اکتوبر کو خیبر پختونخوا میں 2 علیٰحدہ علیٰحدہ کاروائیوں میں سیکیورٹی فورسز نے 4 خوارج کو ہلاک اور 3 کو زخمی کر دیا۔شمالی وزیرستان میں ایک انٹیلی جنس بنیاد پر آپریشن کیا گیا جس کے دوران شدید فائرنگ کے تبادلے میں 2 خوارج  ہلاک ہوگئے، ہلاک ہونے والے 1 خوارج کی شناخت انصاف اللہ کے نام سے ہوئی۔

خیبر ضلع میں مقابلہ

ایک اور مقابلے میں خیبر ضلع میں سیکیورٹی فورسز نے خوارج کے ٹھکانے کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں 2 خوارج ہلاک اور 3 زخمی ہو گئے، ہلاک ہونے والے خوارج سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا۔

خوارج کی دہشت گردانہ سرگرمیاں

آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک ہونے والے خوارج قانون نافذ کرنے والے ادارے اور معصوم شہریوں کے خلاف متعدد دہشت گردانہ سرگرمیوں میں ملوث رہے ہیں۔ علاقے کو کلیئر کرنے کا عمل جاری ہے تاکہ مزید کسی خوارج کو تلاش کر کے ختم کیا جا سکے۔

Categories: قومی

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...