چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں فل کورٹ اجلاس کا اعلامیہ
فل کورٹ اجلاس کا اعلامیہ
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں فل کورٹ اجلاس کا اعلامیہ جاری کردیا گیا۔ اجلاس میں سپریم کورٹ کی کارکردگی اور بیک لاگ ختم کرنے پر بات کی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: 20 کلو آٹے کا تھیلا 400 روپے مہنگا
اجلاس کی تفصیلات
اعلامیہ کے مطابق تمام ججز نے شرکت کی، بیرون ملک موجود جسٹس منصور علی شاہ بذریعہ ویڈیو لنک اجلاس میں شریک ہوئے۔
یہ بھی پڑھیں: اڈیالہ جیل میں قید عمران خان ایک بار پھر عید کی نماز ادا نہ کرسکے کیونکہ ۔ ۔ ۔
کیس مینجمنٹ پلان کی پیشکش
فل کورٹ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ اجلاس میں سپریم کورٹ کی کارکردگی اور بیک لاگ ختم کرنے پر بات ہوئی، رجسٹرار سپریم کورٹ نے کیس لوڈ اور وقت پر کیسز کے فیصلوں سے متعلق آگاہ کیا۔ کیسز کی تعداد بتائی گئی، جس کے مطابق اس وقت 59 ہزار191 کیسز زیر التوا ہیں۔
اجلاس میں جسٹس منصور علی شاہ کا تیار کردہ کیس مینجمنٹ پلان بھی پیش کیا گیا، جس میں فوجداری اور دیوانی مقدمات تیزی سے نمٹانے کے لیے مخصوص 2 اور 3 رکنی بینچوں کو تفویض کرنے کی تجویز پیش کی گئی۔ ججز نے نظام میں بہتری کے لیے قیمتی تجاویز اور سفارشات پیش کیں۔
یہ بھی پڑھیں: تھری پارکر کے پہاڑی علاقے کی سیر کرنے گئے 11 سیاح ریلے میں پھنس گئے، ایک ہلاک
پلان میں شامل معیارات
پلان میں معیارات واضح کرنا، تمام اقسام کے مقدمات کے مؤثر انتظام کے لیے آئی ٹی کا استعمال بھی شامل ہے۔
یہ بھی پڑھیں: گینگ ریپ کیس کی مدعیہ نے دلبرداشتہ ہو کر زہریلی گولیاں کھا لیں
جسٹس منصور علی شاہ کی تجاویز
جسٹس منصور علی شاہ نے بھی تجاویز دیں، ابتدائی ایک ماہ میں کارکردگی بہتر کی جائے گی، اور اگلے 3 اور 6 ماہ کے منصوبے پر عمل درآمد ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: روس کے منجمد اثاثے ٹرمپ کے ’بورڈ آف پیس‘ کے لیے استعمال کرنے کے لیے تیار، صدر پیوٹن
چیف جسٹس کا شکریہ اور عزم
اعلامیے کے مطابق چیف جسٹس پاکستان نے تمام ججز کا شکریہ ادا کیا اور کیس مینجمنٹ پلان کے مکمل نفاذ کے عزم کا اظہار کیا۔
اگلے اجلاس کی تاریخ
پیشرفت کا جائزہ اگلے فل کورٹ اجلاس میں لیا جائے گا جو 2 دسمبر 2024 کو منعقد ہوگا۔








