پی ٹی آئی نے پشاور جلسے کی تاریخ تبدیل کردی

پشاور جلسہ ملتوی
پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ تبلیغی اجتماع کے باعث پشاور جلسہ 8 نومبر تک ملتوی کردیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: فضا میں متعدد لڑاکا طیاروں کی پرواز، پاکستان نے بڑے حملے کی تیاری پکڑ لی ہے، ایوی ایشن صحافی کا دعویٰ
نئی جگہ کے انتخاب کی ہدایت
وزیراعلیٰ نے پشاور ریجن کی تنظیم کو جلسے کے لیے جگہ کے انتخاب کی ہدایت دیتے ہوئے کہا ہے کہ بانی چیئرمین کی رہائی کے لیے تحریک نہیں رکے گی۔ مشکلات ہیں لیکن ہمیں مقابلہ کرنا ہے۔
پشاور میں تاریخی جلسہ
انہوں نے مزید کہا کہ خیبر پختونخوا کے ورکرز نے بہت سی قربانیاں دی ہیں، اور پشاور کا جلسہ تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ ہوگا۔