چار بیویاں اور اعمال کی اہمیت: ایک سبق آموز داستان
زندگی کی چار بیویاں: محبت اور حقیقت
ایک شخص کی چار بیویاں تھیں۔
چوتھی بیوی سے وہ بہت محبت کرتا تھا اور اسے بنانے سنوارنے میں ہر وقت لگا رہتا تھا۔ تیسری بیوی سے بھی اسے محبت تھی کیونکہ وہ بہت خوبصورت تھی، اور اسے یہ خوف رہتا تھا کہ یہ کسی اور کی نہ ہو جائے، اس لیے اسے چھپا کر رکھتا تھا۔ دوسری بیوی بھی اسے بہت عزیز تھی کیونکہ وہ اس کی ساری پریشانیوں کا حل بتاتی اور ہمیشہ اس کی مدد کرتی۔
مگر پہلی بیوی سے وہ محبت نہیں کرتا تھا، لیکن وہ اس سے بدستور محبت کرتی تھی۔ ایک دن وہ شخص اتنا بیمار ہوا کہ مرنے کے قریب ہو گیا۔ اس نے سوچا کہ میرے پاس چار بیویاں ہیں، کسی ایک کو تو مرتے ہوئے ساتھ لے جاؤں۔
اس نے چوتھی بیوی سے کہا کہ تم میرے ساتھ چلو۔ میں نے تم پر اتنی توجہ دی اور اپنا مال بھی تم پر سب سے زیادہ خرچ کیا۔ جواب میں اس نے صاف انکار کر دیا۔
تیسری بیوی سے کہا تو اس نے جواب دیا کہ دنیا میں ابھی میرے چاہنے والے بہت ہیں، میں کسی اور کی بھی ہو جاؤں گی۔
دوسری بیوی نے کہا کہ میں صرف قبر تک ساتھ آ سکتی ہوں مگر اس سے آگے نہیں۔
یہ بات سن کر وہ بہت پریشان ہوا۔ اچانک پیچھے سے آواز آئی کہ میں تمہارے ساتھ قبر تک چلوں گی، حالانکہ تم نے کبھی میری طرف توجہ نہیں دی۔ جب اس نے پیچھے مڑ کر دیکھا تو وہ اس کی پہلی بیوی تھی، جو عدم توجہی اور غذا کی کمی کی وجہ سے کمزور ہو چکی تھی، اور قبر میں اس کے کسی کام کی نہ تھی۔
یہ شخص اب افسوس کرتا رہا کہ اگر میں نے اس پر توجہ دی ہوتی تو آج یہ قبر میں میری بہترین ساتھی ہوتی۔