بشریٰ بی بی پشاور جانے کی بجائے لاہور کیوں آ گئیں ؟ وجہ پتہ چل گئی

بشریٰ بی بی کا لاہور دورہ
لاہور (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی لاہور پہنچ گئی ہیں۔ بشریٰ بی بی کی آج ایک ماہ بعد جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات ہوئی۔
یہ بھی پڑھیں: راولپنڈی: جوڈیشل کمپلیکس بخشی خانہ میں بم کی افواہ
جیل میں ملاقات کی تفصیلات
نجی ٹی وی "آج نیوز" کے مطابق بدھ کو اڈیالہ جیل میں 190 ملین پاؤنڈ کیس کی سماعت کے بعد بشریٰ بی بی راولپنڈی سے روانہ ہوئیں۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق بشریٰ بی بی کو پشاور جانا تھا، لیکن وہ لاہور پہنچ گئیں۔
یہ بھی پڑھیں: بلوچستان کے شہر اورماڑہ میں بھی زلزلہ
بشریٰ بی بی کی واپسی کا فیصلہ
خیبر پختونخوا کے وزیر اطلاعات بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا تھا کہ بشریٰ بی بی کی پشاور واپسی کا فیصلہ وہ خود کریں گی۔ فی الحال ان کے لاہور جانے اور وہاں چیک اپ کے لیے رکنے کا امکان ہے۔ بشریٰ بی بی کی رہائش کیلئے پشاور محفوظ جگہ ہے، اسلام آباد میں کیسز کی وجہ سے انہیں رکنا پڑ سکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے بازؤوں اور ٹانگوں سے محروم آرٹسٹ کو تقرری کا لیٹر د یدیا ، گھر کے باہر سڑک بنوانے کا حکم بھی جاری
زمان پارک میں قیام
بشریٰ بی بی لاہور پہنچ کر اب زمان پارک میں قیام کریں گی، زمان پارک کے باہر پولیس کی نفری تعینات ہے، کارکنان بھی زمان پارک پہنچنا شروع ہوگئے ہیں۔ ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ بشریٰ بی بی چیک اپ کیلئے شوکت خانم ہسپتال جائیں گی۔
یہ بھی پڑھیں: سٹیٹ بینک نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان کل کرے گا،شرح سود میں مزید کمی متوقع
ادویات اور واپس پشاور جانے کا امکان
ذرائع کے مطابق بشریٰ بی بی کل اپنے ڈینٹسٹ کے پاس جائیں گی، دانت کے علاج کے بعد بشریٰ بی بی واپس پشاور جا سکتی ہیں۔
پارٹی رہنماؤں کی عدم موجودگی
تاحال کسی پارٹی رہنما کو زمان پارک آنے کی اجازت نہیں دی گئی ہے۔