بلائنڈ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے شیڈول کا اعلان ہو گیا

ورلڈ بلائنڈ کرکٹ کونسل کا اعلان
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) ورلڈ بلائنڈ کرکٹ کونسل نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے شیڈول کا اعلان کردیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بدنام زمانہ ‘پارٹی ٹاؤن’ میں پانچ خواتین سیاح ہلاک: ‘کبھی سوچا ہی نہیں تھا کہ مفت شراب زہریلی بھی ہو سکتی ہے’
ٹورنامنٹ کی تفصیلات
تفصیلات کے مطابق ٹورنامنٹ کا آغاز 23 نومبر سے لاہور میں ہو گا۔ بھارت، سری لنکا، بنگلہ دیش، ساؤتھ افریقا، نیپال، افغانستان اور پاکستان کی بلائنڈ ٹیمیں ٹورنامنٹ کا حصہ ہوں گی۔
یہ بھی پڑھیں: قائمہ کمیٹی واقعے پر چیئرمین پی ٹی اے نے وضاحتی بیان جاری کردیا
افتتاحی میچ اور اہم مقابلے
افتتاحی میچ ساؤتھ افریقا اور پاکستان کے درمیان کھیلا جائے گا۔ بھارت اور پاکستان کی ٹیمیں 25 نومبر کو مدمقابل ہوں گی۔ غیر ملکی ٹیموں کی آمد کا سلسلہ 21 نومبر تک مکمل ہوجائے گا۔
افتتاحی تقریب اور میچز کی میزبانی
ورلڈکپ کی افتتاحی تقریب 22 نومبر کو لاہور میں منعقد ہوگی۔ افتتاحی میچ سمیت ایونٹ کے 15 میچز کی میزبانی لاہور کرے گا، جبکہ سیمی فائنلز اور فائنل سمیت 9 میچز ملتان میں کھیلے جائیں گے۔