ٹیسٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود نے بابراعظم کے بارے میں بڑا بیان جاری کر دیا

شان مسعود کا بابراعظم کے بارے میں بیان
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود نے بابراعظم کو دنیا کے بہترین بلےبازوں میں سے ایک قرار دیدیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سیاسی زلزلے آ رہے ہیں، نوبت سول نافرمانی کی کال تک کیوں پہنچی، سوال لاشیں ملنے کا نہیں عوام میں غم وغصے کا ہے، گیم کا ٹیمپو سلو کون کرے گا۔۔؟
بابراعظم کا مستقبل محفوظ
کرک انفو دیے گئے انٹرویو میں قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود نے کہا کہ دنیا کا کوئی بھی کھلاڑی یہ نہیں کہہ سکتا کہ بابراعظم کا مستقبل خطرے میں ہے۔ ان کے طویل فارمیٹ میں "عظیم ترین بلے بازوں میں سے ایک" بننے کی تمام خوبیاں موجود ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: گیڈروں میں بھاگنے والی خصوصیت ہوتی ہے لیڈروں میں نہیں، لیڈر تھے تو آگے آ کر گولی کھاتے،طلال چودھری
انگلینڈ کیخلاف واپسی
انہوں نے کہا کہ انگلینڈ کیخلاف مختصر وقفے کے بعد ہم بابراعظم کو ایک مضبوط کھلاڑی کے طور پر واپس دیکھیں گے۔ کسی بھی کرکٹر پر ایسا وقت آسکتا ہے اور اس سے نکلنے کی ایک وقفہ ضروری ہے۔ بابر ہمیشہ پاکستان کے اہم کھلاڑیوں میں سے ایک رہیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: شوگر ملز کی جانب سے 15 ارب روپے سے زائد کے قرضے واپس نہ کرنے کا انکشاف
کپتانی سے استعفیٰ
قبل ازیں بابراعظم نے گزشتہ ماہ کے آغاز میں وائٹ بال ٹیم کی کپتانی سے مستعفیٰ ہونے کا اعلان کیا تھا۔ بعدازاں پہلے ٹیسٹ میں انگلینڈ کے ہاتھوں شکست کے بعد بابراعظم سمیت شاہین، نسیم کو ٹیم سے ڈراپ کردیا گیا تھا اور انہیں ریسٹ دیا گیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: پی پی رہنما سعید غنی کا بھائی اور ساتھیوں سمیت گرفتار، مقدمہ درج
نئے کپتان کی تقرری
گزشتہ دنوں بابراعظم کے مستعفیٰ ہونے کے بعد دورہ آسٹریلیا اور زمبابوے کیلئے محمد رضوان کو کپتان جبکہ آغا سلمان کو انکا نائب مقرر کیا گیا تھا۔
بابراعظم کی کارکردگی
خیال رہے کہ بابراعظم آخری 9 ٹیسٹ میچز کی 17 اننگز میں صرف 352 رنز بنانے میں کامیاب رہے جو کہ 20.71 کی اوسط ہے، جس میں ان کا بہترین اسکور 41 ہے۔ 55 ٹیسٹ میچوں میں بابر نے 43.92 کی اوسط سے 3,997 رنز بنائے ہیں جن میں 9 سنچریاں اور 26 نصف سنچری شامل ہیں۔