بانی نے کہا ہے عوام کے حقوق کا فیصلہ اب سڑکوں پر ہو گا، علیمہ خان کی اڈیا لہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو

علیمہ خان کا بیان
راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن) بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی بہن علیمہ خان نے کہا ہے کہ بانی نے کہا ہے عوام کا ووٹ چوری کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: شہری نے خود کو گولی مار کر الزام سسر پر لگا دیا
اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو
راولپنڈی میں اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا عوام کے حقوق کا فیصلہ اب سڑکوں پر ہو گا۔
یہ بھی پڑھیں: پانڈو اور حاجی پیر سیکٹر میں بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ، پاک فوج کی مؤثر جوابی کارروائی
پی ٹی آئی کی منظم جماعت
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی ایک منظم جماعت ہے۔ ہمارے ایم این ایز اور ایم پی ایز ہیں، لیڈر شپ موجود ہے، احتجاج کو آرگنائز کرنے کیلئے لیڈر شپ فیصلہ کرے گی۔
یہ بھی پڑھیں: بنگلہ دیش کی فوج میں بغاوت: جوابی بغاوت اور فوجی افسران کے درمیان اقتدار کی جنگ کی کہانی
باہر سے ہدایات کا انحصار
علیمہ خان نے کہا کہ کسی اور ملک پر انحصار نہیں کرنا چاہیے، کیا ہم چاہتے ہیں باہر سے کوئی ہدایات دے کہ بانی پی ٹی آئی کو رہا کریں؟
حق لینے کا عزم
علیمہ خان نے مزید کہا کہ اگر ہمیں حق لینا ہے تو کسی اور ملک پر تکیہ نہیں کرنا ہے، سمجھ نہیں آ رہی ڈیل کی باتیں کون کر رہا ہے۔