محکمہ داخلہ میں اہم اجلاس، کیڈٹ کالج عیسیٰ خیل میانوالی کی سیکیورٹی کیلئے رینجرز کی تعیناتی کی منظوری
صوبائی وزیر صحت کا اجلاس
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) صوبائی وزیر صحت و چیئرمین کابینہ کمیٹی برائے امن و امان خواجہ سلمان رفیق نے محکمہ داخلہ میں کابینہ کمیٹی کے 17 ویں اجلاس کی صدارت کی۔ سیکرٹری داخلہ پنجاب نور الامین مینگل نے اجلاس کے دوران صوبہ بھر کے امن و امان کی صورتحال کے بارے میں بریفنگ دی۔
یہ بھی پڑھیں: پشاور میں امریکی قونصل خانہ کے زیراہتمام خواتین کیلئے دو روزہ سیلف ڈیفنس ٹریننگ
مجرمان کی پیرول پر رہائی
کابینہ کمیٹی نے کیڈٹ کالج عیسیٰ خیل میانوالی کی سیکیورٹی کیلئے رینجرز کی تعیناتی کی منظوری دی۔ کابینہ کمیٹی نے 5 مجرمان کی ضابطے کے مطابق پیرول پر رہائی کی بھی منظوری دی۔ پیرول پر رہائی پانے والے افراد اپنے ضلع سے 300 کلومیٹر دور ڈیوٹی دیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: اپنے ہر سپاہی کو سلام پیش کرتی ہوں جنہوں نے ژوب میں 33 خوارج کو جہنم رسید کیا‘‘ وزیراعلیٰ مریم نواز
پیرول کے قوانین
حکومت پنجاب کے قانون کے مطابق قید کے دوران اچھے کنڈکٹ کا مظاہرہ کرنے والے اور تعلیم و فنی قابلیت حاصل کرنے والے قیدیوں کو پیرول پر رہائی ملتی ہے۔ اس سے دیگر قیدیوں میں بہتر رویے کی لگن فروغ پاتی ہے اور وہ اچھے اخلاق کے مظاہرے اور تربیت سے مستقبل میں معاشرے کا مفید شہری بننے کی کوشش کرتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: امید ہے کہ سعودی عرب جلد ابراہیمی معاہدے میں شامل ہو جائے گا، ٹرمپ
سیکیورٹی انتظامات
کابینہ کمیٹی نے رائیونڈ اجتماع کیلئے بہترین سیکیورٹی انتظامات کی بھی ہدایت کی۔ چیئرمین کابینہ کمیٹی و وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے اجلاس کے دوران اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ مستقبل میں تمام کرکٹ سیریز اور دیگر سیکیورٹی ڈیوٹیز کے دوران پہلے سے خریدے گئے کیمروں کا مؤثر استعمال یقینی بنایا جائے۔ انتظامیہ سرکاری وسائل کا میرٹ کے مطابق درست استعمال یقینی بنائے۔
یہ بھی پڑھیں: چینی کی قیمت کا معاملہ، ن لیگ نظام حکومت چلانا بھول گئی؟ اسد علی طور کا خرم دستگیر کو ایکس پر جواب
شہریوں کی سہولت
خواجہ سلمان رفیق نے ہدایت کی کہ شہریوں کی سہولت کیلئے دوران اجتماع ٹریفک پلان پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے اور اجتماع کے اختتام پر شرکاء کو محفوظ اور مؤثر انداز میں گھروں کو لوٹایا جائے۔ صوبہ بھر میں امن کی فضاء کو قائم رکھنا ریاست کی ذمہ داری ہے اور تمام ادارے اس مقصد کے حصول کیلئے دن رات کوشاں ہیں۔
اجلاس میں شرکت کرنے والے افسران
سیکرٹری داخلہ پنجاب نور الامین مینگل، ایڈیشنل آئی جی چوہدری سلطان، سی سی پی او لاہور بلال کمیانہ، سپیشل سیکرٹری داخلہ فضل الرحمان، ڈی آئی جی سپیشل برانچ و ڈی آئی جی سی ٹی ڈی، ڈی جی پروبیشن اینڈ پیرول شاہد اقبال اور متعلقہ حکام نے کابینہ کمیٹی برائے امن و امان کے اجلاس میں شرکت کی۔








