بینک آف انگلینڈ نے شرح سود میں کمی کا اعلان کردیا

بینک آف انگلینڈ کی نئی مانیٹری پالیسی
لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن) معاشی حالات مستحکم ہونے کے بعد بینک آف انگلینڈ نے شرح سود میں 0.25 فیصد کمی کا اعلان کر دیا۔
یہ بھی پڑھیں: کوئی سمجھوتہ نہیں، وزیر تعلیم نے سکولوں میں سہولیات کا فقدان دور کرنے کیلئے 4 ماہ کی ڈیڈ لائن دیدی
شرح سود میں کمی کا اثر
برطانوی میڈیا رپورٹ کے مطابق شرح سود میں کمی مارگیج ادا کرنے والوں کیلئے بڑا ریلیف ہے، بینک آف انگلینڈ کے فیصلے کے بعد شرح سود 5 سے کم ہو کر 4.75 فیصد ہوگئی۔
یہ بھی پڑھیں: پی آئی اے کس طرح برباد ہوئی؟ آڈیٹر جنرل پاکستان کی 10 سالہ رپورٹ میں تہلکہ خیز انکشافات
مہنگائی کی صورتحال
رپورٹ کے مطابق ستمبر میں مہنگائی بڑھنے کی شرح 1.7 فیصد رہی، 2021 کے بعد پہلی بار مہنگائی 2 فیصد کے ہدف سے نیچے آئی ہے۔
ماضی کے فیصلے
رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ 2020 کے بعد پہلی بار رواں برس اگست میں شرح سود میں 0.25 فیصد کمی کی گئی تھی۔