پاسپورٹ کے اجراءمیں تاخیر کا معاملہ حل،نئے جدید پرنٹرز کی انسٹالیشن

پاسپورٹ کے اجراءمیں تاخیر کا حل
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) بیرون ملک جانے والوں کے لیے پاسپورٹ کے اجراءمیں تاخیر کا معاملہ حل ہوگیا۔
یہ بھی پڑھیں: روس کے گارڈز ہمیں اذیت دے کر خوش ہوتے تھے: یوکرینی جنگی قیدی جو ایک سال تک حراست میں خاموش رہا
جدید پرنٹرز کی انسٹالیشن
نئے جدید پاسپورٹ پرنٹرز کی انسٹالیشن کا عمل مکمل ہوگیا، جس سے محکمہ پاسپورٹس کی پرنٹنگ صلاحیت دو گنا بڑھ گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: فلم انڈسٹری کے معروف فنکاروں کا سرکاری اعزازات واپس کرنے کا اعلان
پاسپورٹ کی پرنٹنگ صلاحیت
پاسپورٹ اینڈ امیگریشن حکام کا کہنا ہے کہ 10 نئے پرنٹرز کی مدد سے پروڈکشن صلاحیت میں 2 گنا اضافہ ہوا ہے۔ اب روزانہ کی بنیاد پر 40 ہزار پاسپورٹس پرنٹ کئے جا رہے ہیں، جبکہ اس سے قبل یومیہ صلاحیت 20 ہزار پاسپورٹس تھی۔
یہ بھی پڑھیں: سول نافرمانی کی تحریک کیلئے عمران خان کے حکم کا انتظار ہے: علی امین گنڈاپور
مزید مشینوں کی دستیابی
ڈی جی پاسپورٹس مصطفی جمال قاضی نے بتایا کہ 7 مزید جدید مشینیں جلد ہی پاسپورٹس ہیڈکوارٹرز پہنچیں گی۔ ای پاسپورٹس کی پرنٹنگ کے لیے بھی دو پرنٹرز منگوائے گئے ہیں۔
پرنٹنگ صلاحیت میں اضافہ
ان کا مزید کہنا تھا کہ جدید پرنٹرز آنے سے پرنٹنگ صلاحیت میں حیران کن حد تک اضافہ دیکھنے کو ملے گا۔ صلاحیت میں اضافے کے بعد روزانہ کی بنیاد پر بیک لاگ ختم کیا جا رہا ہے۔