پاسپورٹ کے اجراءمیں تاخیر کا معاملہ حل،نئے جدید پرنٹرز کی انسٹالیشن
پاسپورٹ کے اجراءمیں تاخیر کا حل
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) بیرون ملک جانے والوں کے لیے پاسپورٹ کے اجراءمیں تاخیر کا معاملہ حل ہوگیا۔
یہ بھی پڑھیں: منڈی بہاءالدین کے دو نوجوان ایران میں مبینہ تشدد سے جاں بحق، ایف آئی اے نے انسانی اسمگلرز گرفتار کر لیے۔
جدید پرنٹرز کی انسٹالیشن
نئے جدید پاسپورٹ پرنٹرز کی انسٹالیشن کا عمل مکمل ہوگیا، جس سے محکمہ پاسپورٹس کی پرنٹنگ صلاحیت دو گنا بڑھ گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: جوکہتے ہیں پنجاب میں پی ٹی آئی ختم ہوگئی لاہور میں جلسہ کرنے دیں،پتا چل جائے گا کون کتنا مقبول ہے: وزیر اعلیٰ کےپی
پاسپورٹ کی پرنٹنگ صلاحیت
پاسپورٹ اینڈ امیگریشن حکام کا کہنا ہے کہ 10 نئے پرنٹرز کی مدد سے پروڈکشن صلاحیت میں 2 گنا اضافہ ہوا ہے۔ اب روزانہ کی بنیاد پر 40 ہزار پاسپورٹس پرنٹ کئے جا رہے ہیں، جبکہ اس سے قبل یومیہ صلاحیت 20 ہزار پاسپورٹس تھی۔
یہ بھی پڑھیں: ایف بی آر نے چینی پر سیلز ٹیکس وصولی کا نیا طریقہ کار متعارف کروا دیا
مزید مشینوں کی دستیابی
ڈی جی پاسپورٹس مصطفی جمال قاضی نے بتایا کہ 7 مزید جدید مشینیں جلد ہی پاسپورٹس ہیڈکوارٹرز پہنچیں گی۔ ای پاسپورٹس کی پرنٹنگ کے لیے بھی دو پرنٹرز منگوائے گئے ہیں۔
پرنٹنگ صلاحیت میں اضافہ
ان کا مزید کہنا تھا کہ جدید پرنٹرز آنے سے پرنٹنگ صلاحیت میں حیران کن حد تک اضافہ دیکھنے کو ملے گا۔ صلاحیت میں اضافے کے بعد روزانہ کی بنیاد پر بیک لاگ ختم کیا جا رہا ہے۔








