معروف پروڈیوسر فرقان حیدر انتقال کرگئے
سید فرقان حیدر رضوی کا انتقال
ٹیکساس(ڈیلی پاکستان آن لائن) معروف سٹیج ڈرامہ پروڈیوسر سید فرقان حیدر رضوی امریکا میں انتقال کرگئے۔
یہ بھی پڑھیں: تجمل کلیم کی وفات سے پنجابی ادب ایک عظیم تخلیق کار سے محروم ہو گیا: نور اللہ صدیقی
اہل خانہ کی تصدیق
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق سید فرقان حیدر رضوی کے انتقال کی تصدیق اہل خانہ کی جانب سے کی گئی ہے۔ اہل خانہ کے مطابق سید فرقان حیدر رضوی گردوں کے عارضے میں مبتلا تھے۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب حکومت اور ٹرانسپورٹرز کے درمیان امور طے، 4 مستقل کمیٹیاں قائم کر دی گئیں
نماز جنازہ کی اطلاع
سید فرقان حیدر کی نماز جنازہ آج ڈیلاس کے مومن سینٹر میں ادا کی جائے گی۔
سید فرقان کا فن اور خدمات
سید فرقان حیدر نے سٹیج ڈراموں کی دنیا میں معین اختر اور عمر شریف جیسے فنکاروں کو روشناس کرایا۔ ان کے ڈرامے ’بکرا قسطوں پر‘، 'مصیبت در مصیبت'، اور 'بچاؤ معین اختر' نے پاکستانی سٹیج ڈراموں کو عالمی سطح پر پذیرائی دلائی۔








