وزیرداخلہ محسن نقوی کی چودھری شجاعت حسین سے ملاقات

ملاقات کا پس منظر
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے گلبرگ میں مسلم لیگ قائد اعظم کے سربراہ چودھری شجاعت حسین سے ان کی رہائشگاہ پر ملاقات کی، صوبائی وزیر شافع حسین بھی اس موقع پر موجود تھے۔
یہ بھی پڑھیں: بہاولپور میں بھارتی جارحیت کا نشانہ بننے والی جگہ سے اجمل جامی کو کیا ملا؟
کوئٹہ ریلوے سٹیشن دھماکے کی مذمت
چودھری شجاعت حسین نے کوئٹہ ریلوے سٹیشن دھماکے کی شدید مذمت کی اور شہداء کے خاندانوں سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار کیا۔ انہوں نے وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا کہ تعمیر ہونے والی تمام نئی سٹرکوں کو شہداء کے نام سے منسوب کیا جائے۔
یہ بھی پڑھیں: دنیا ایران پر حملے کے لیے اسرائیلی طیاروں نے کہاں سے پرواز بھری؟ ایران کا دعویٰ سامنے آگیا
وزیر داخلہ کا اعلان
وزیر داخلہ محسن نقوی نے اسلام آباد میں تعمیر ہونے والی نئی سٹرکوں کے نام شہداء سے منسوب کرنے کا اعلان کیا اور کہا کہ دیگر صوبوں کے وزرائے اعلیٰ سے اس پر عمل درآمد کے لیے بات کی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں: بشریٰ بی بی نے 24 نومبر کو احتجاج سے متعلق تمام رہنماوں کو وارننگ جاری کر دی
شہداء کے ساتھ اظہار یکجہتی
چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ یہ اقدام شہدائے وطن اور ان کے خاندانوں کے ساتھ حکومت کے اظہار یکجہتی کے طور پر ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں کی نظیر اقوام عالم میں نہیں ملتی۔ ہزاروں پاکستانیوں نے اس جنگ میں جام شہادت نوش کیا، یہ قربانیاں ناقابل فراموش ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ملک میں پولیو کا ایک اور کیس رپورٹ
محسن نقوی کا عزم
وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ پاکستان شہداء کی عظیم قربانیوں کا قرض ادا نہیں کر سکتا۔ شہداء نے اپنے قیمتی لہو سے امن کی آبیاری کی ہے۔ وہ شہداء کے خاندانوں کے ساتھ ہیں اور ہمیشہ ان کے ساتھ کھڑے رہیں گے۔ دھماکے بہادر پاکستانی قوم کا مقدر نہیں۔ قوم کی حمایت سے اس ناسور کا خاتمہ کریں گے۔
کرکٹ ٹیم کی کامیابی پر مبارکباد
چودھری شجاعت حسین اور چودھری شافع حسین نے آسٹریلیا کے خلاف 22 برس ون ڈے سیریز جیتنے پر محسن نقوی کو مبارکباد دی اور کہا کہ آپ کی محنت اور کھلاڑیوں کی کارکردگی نے جیت میں اہم کردار ادا کیا۔ چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ کرکٹ ٹیم اور قوم کو ایسی شاندار فتح کا بہت عرصے سے انتظار تھا۔ امید ہے کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ میں بھی پاکستانی ٹیم ایسی کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی۔