زرمبادلہ کے ذخائر 31 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے
ملکی زرمبادلہ ذخائر کا ہفتہ وار ڈیٹا
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) سٹیٹ بینک آف پاکستان نے ملکی زرمبادلہ ذخائر کا ہفتہ وار ڈیٹا جاری کردیا۔
یہ بھی پڑھیں: صد آصف زرداری کا چین کا دورہ طے
ڈالر ذخائر کی بلند ترین سطح
ایس بی پی کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق مرکزی بینک کے ڈالر ذخائر 31 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے ہیں۔ اعداد و شمار کے مطابق اسٹیٹ بینک کے ڈالر ذخائر 8 کروڑ 40 لاکھ ڈالر اضافے سے 11 ارب 25 کروڑ 86 لاکھ ڈالر کی سطح پر پہنچ گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: کارساز حادثے کے کیس میں مقامی عدالت نے ملزمہ نتاشہ دانش کو بری کر دیا
ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ
ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 3 کروڑ 37 لاکھ ڈالر بڑھ کر 15 ارب 96 کروڑ 55 لاکھ ڈالر ہوگئے ہیں۔
بینکوں کے ڈالر ڈیپازٹس میں کمی
ڈیٹا کے مطابق بینکوں کے ڈالر ڈیپازٹس 5 کروڑ ڈالر کی کمی سے 4 ارب 70 کروڑ 69 لاکھ ڈالر رہ گئے۔