بہترین پلیئنگ الیون تشکیل دینے کیلئے اچھے کھلاڑی تلاش کر رہے ہیں، محمد رضوان کی پریس کانفرنس

محمد رضوان کا بیان
برسبین (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان کا کہنا ہے کہ بہترین پلیئنگ الیون تشکیل دینے کیلئے اچھے کھلاڑی تلاش کر رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: مریم نواز پنجاب کی تقدیر بدلنے جا رہی ہیں: عظمیٰ بخاری
ٹی20 میچ کے بعد پریس کانفرنس
برسبین میں پہلے ٹی20 میچ میں شکست کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے محمد رضوان نے کہا کہ پورا میچ بڑا تیز تھا، میکسویل نے بڑی اچھی بیٹنگ کی، بولرز نے پوری جان لڑائی ہے، ان پر پورا اعتماد ہے۔ اس طرح کے میچ میں کسی چیز کی پیشگوئی نہیں کر سکتے۔
یہ بھی پڑھیں: پہلگام سانحہ اور اس کے بعد کی صورتحال: برصغیر پاک و ہند کے امن پسند ہمسائیوں کا مشترکہ بیان برائے امن
ٹیم کی کمزوریاں
محمد رضوان نے کہا کہ ٹیم میں کمزوریاں ہیں، جیتتے ہیں تو بھی اپنی غلطیوں کو دیکھتے ہیں۔ میکسویل کی گیم ہی ایسی ہے چاہے ون ڈے ہو یا ٹی ٹوئنٹی میچ ہو، ان کی بیٹنگ نے میچ میں فرق ڈالا۔ قومی ٹیم کے کپتان نے کہا کہ آسٹریلیا کو کم رنز تک محدود کرنے کے لئے ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ کیا۔
میچ کا نتیجہ
واضح رہے کہ آسٹریلیا نے پہلے ٹی20 میچ میں پاکستان کو بآسانی 29 رنوں سے ہرادیا۔ 94 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان ٹیم 9 وکٹوں کے نقصان پر 64 رنز بنا سکی۔ بارش سے متاثرہ میچ میں آسٹریلیا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 7 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 93 رنز بنائے تھے۔