دہشت گردی کا مسئلہ ، نیشنل ایکشن پلان کی سنٹرل ایپکس کمیٹی کا اجلاس طلب کر لیا گیا
اجلاس کی طلبی
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف نے ملک میں دہشت گردی کے بڑھتے ہوئے واقعات کے تناظر میں نیشنل ایکشن پلان کی سنٹرل ایپکس کمیٹی کا اجلاس طلب کر لیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: امتحانی فارم پر طالبعلم نے والد اور والدہ کی جگہ کس کا نام لکھ دیا؟ جان کر ہنسی روکنا مشکل ہو جائے
اجلاس کی تفصیلات
"جنگ" نے حکومتی ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ اجلاس پیر 18 نومبر کو وزیر اعظم ہاؤس اسلام آباد میں دوپہر اڑھائی بجے وزیر اعظم کی زیر صدارت ہوگا۔
شرکاء کی فہرست
اجلاس میں نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار، وزیر خزانہ سینیٹر اورنگزیب، وزیر داخلہ سینیٹر محسن نقوی، وزیر دفاع خواجہ آصف، وزیر اطلاعات عطا تارڑ، وزیر قانون سینیٹر اعظم نذیر تارڑ، پنجاب، سندھ، خیبر پختونخوا، بلوچستان اور گلگت بلتستان کے وزرائے اعلیٰ، وزیر اعظم آزاد جموں و کشمیر، چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیر، ڈی جی آئی ایس آئی، ڈی جی آئی ایس پی آر، ڈی جی ایم او، ڈی جی ایم آئی، سیکرٹری داخلہ، ڈی جی آئی بی، ڈی جی ایف آئی اے، نیشنل کوآرڈی نیٹر نیکٹا، تمام چیف سیکرٹریز اور تمام آئی جیز پولیس شریک ہوں گے۔