روپے کی قدر میں کمی، ڈالر مہنگا ہوگیا
زرمبادلہ کی مارکیٹوں میں ڈالر کی قدر میں اضافہ
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں کی قدر میں اضافہ ہوگیا۔
انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی صورتحال
ایکسپریس نیوز کے مطابق درآمدی نوعیت کی ادائیگیوں کے دباؤ سے کاروبار کے تمام دورانیے میں ڈالر کی پرواز جاری رہی۔ اس کے نتیجے میں انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 19 پیسے کے اضافے سے 277 روپے 85 پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔ جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر 17 پیسے کے اضافے سے 278 روپے 82 پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔