سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑا اضافہ
سونے کی قیمتوں میں اضافہ جاری
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) سونے کی عالمی و مقامی قیمتوں میں اضافے کا تسلسل برقرار ہے اور آج بھی قیمتوں میں بڑا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ریکوڈک منصوبے میں آئی ایف سی کی کل سرمایہ کاری 700 ملین ڈالر تک پہنچ گئی
بین الاقوامی بلین مارکیٹ کی صورتحال
تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 25 ڈالر کے اضافے سے 2693 ڈالر کی سطح پر آگئی۔
مقامی قیمتوں میں اضافے کی تفصیلات
عالمی مارکیٹ میں اضافے سے فی تولہ سونے کی قیمت 2500 روپے بڑھ کر 280500 روپے کی سطح پر آگئی جبکہ فی دس گرام سونے کی قیمت 2143 روپے بڑھ کر 240483 روپے کی سطح پر آگئی۔








