لاہور، راولپنڈی اور پشاور کے درمیان ٹرین سروس بند، ٹکٹیں منسوخ

ٹرین سروسز کی بندش
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)ریلوے نے پی ٹی آئی احتجاج کے باعث لاہور، راولپنڈی اور پشاور کے درمیان تمام ٹرینیں فوری بند کر دی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: سمندر پار پاکستانیوں کے لیے دروازے ہر وقت کھلے ہیں: بیرسٹر امجد ملک
بند کی جانے والی ٹرینیں
نجی ٹی وی چینل 24نیوزکے مطابق ریلوے نے پشاور سے راولپنڈی، لاہور سے راولپنڈی جبکہ ملتان اور فیصل آباد سے راولپنڈی کے درمیان تمام ٹرین سروس بند کر دی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: کنٹینر پر بشریٰ بی بی کے ساتھ سائے کی طرح موجود یہ پُراسرار شخص کون تھا؟ نیا تنازعہ کھڑا ہوگیا.
بکنگ اور ٹکٹ کی واپسی
ریلوے حکام کے مطابق تمام 25 ریل گاڑیوں کی بک ٹکٹیں بھی منسوخ کر دی گئیں جبکہ اتوار کی تمام گاڑیوں کے مسافروں کو ٹکٹوں کے پیسے فوری واپس کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان کے معروف شیف انتقال کر گئے
سیکورٹی انتظامات
ریلوے سٹیشن پر پولیس کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی جبکہ ریلوے سٹیشن پر مسافروں کا داخلہ بھی مکمل بند کرکے سٹیشن سیل کر دیا گیا۔
ٹکٹوں کی واپسی کا طریقہ
مسافروں کو سٹیشن کے عارضی ٹکٹ گھر سے ہی بکنگ ٹکٹوں کے پیسے واپس کیے جائیں گے۔