کرم میں بےگناہوں کے قتل پر علی امین گنڈاپور اور پی ٹی آئی کیوں خاموش ہیں؟شازیہ مری
شازیہ مری کا استفسار
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی ترجمان شازیہ مری نے استفسار کیا ہے کہ کرم میں بےگناہوں کے قتل پر وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور اور پی ٹی آئی کیوں خاموش ہیں؟
یہ بھی پڑھیں: نازیبا ویڈیوز لیک ہونے سے بچانے کیلئے ایپ متعارف کروادی گئی
خیبر پختونخوا حکومت کی کارکردگی
کراچی سے جاری بیان میں شازیہ مری نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا حکومت قیام امن کے بجائے مسلح جتھوں کے ساتھ وفاق پر چڑھائی کرنے میں مصروف ہے۔ پی ٹی آئی کو عوام کے جان و مال کی کوئی فکر نہیں، عوام نے احتجاج کے نام پر فساد کو مسترد کردیا ہے۔ بعض عناصر قومی مجرم کو رہا کروانے کےلیے اسلام آباد پر حملہ آور ہونا چاہتے ہیں۔
پی ٹی آئی کا ایجنڈا
"جنگ" کے مطابق شازیہ مری کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی خیبر پختونخوا حکومت کےلیے انسانی جانوں سے زیادہ اپنی قیادت عزیز ہے۔ یہ عناصر اسلام آباد پر حملہ آور ہو کر قومی مجرم کو رہا کروانا چاہتے ہیں۔ پی ٹی آئی انتشار اور پر تشدد کارروائیوں کے ذریعے اپنے لیڈر کی رہائی چاہتی ہے۔ کارکنان سوال کریں کہ بانی تحریک انصاف کے بچے احتجاج میں کیوں نہیں آتے؟ پی ٹی آئی کا ہر احتجاج دوسرے ممالک کے سربراہان کی آمد پر ہی کیوں ہوتا ہے؟