احتجاج فلاپ، شاہراہیں کھلی رہیں، پی ٹی آئی کا کوئی انقلابی کہیں نظر نہیں آیا: عظمٰی بخاری

وزیر اطلاعات پنجاب کا بیان
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ پنجاب کے عوام نے فتنے اور فتنہ پارٹی کو ریجکٹ کردیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ترکی کی دہشت گردوں کے خلاف جنگ اور بمباری: یہاں پینے کا پانی سونے سے مہنگا ہے
لاہور میں معمولات کی صورتحال
لاہور میں بیشتر مارکیٹس، شاہراہیں کھلی رہیں، پی ٹی آئی کا کوئی بھی انقلابی کہیں نظر نہیں آیا۔ تحریک انصاف کی لاہور کی قیادت غائب رہی، لوگوں کے نکلنے کی کوئی خیر خبر نہیں آئی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے لکشمی چوک، شملہ پہاڑی، حاجی کیمپ اور ریلوے اسٹیشن کا دورہ کرتے ہوئے کیا۔
یہ بھی پڑھیں: اترپردیش کے وزیراعلیٰ یوگی ادتیہ ناتھ کو بابا صدیقی کی طرح قتل کرنے کی دھمکی
معائنہ اور جائزہ
عظمیٰ بخاری نے لاری اڈہ، مینار پاکستان اور آزادی فلائی اوور، اندرون شہر، مال روڈ، جی پی او چوک، چیئرنگ کراس چوک کے دورے بھی کیے اور لاہور میں ٹریفک کی روانگی اور امن و امان کی صورتحال کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ لاہور میں تمام شاہراہیں کھلی ہیں، معمولات زندگی رواں دواں ہے۔ لاہور میں بیشتر جگہوں پر مارکیٹیں بھی کھلی ہیں۔
تحریک انصاف کی غیر موجودگی
انہوں نے کہا کہ مجھے لاہور میں تحریک انصاف کا ایک بھی انقلابی کہیں نظر نہیں آیا۔ پنجاب میں بھی تحریک انصاف کے لوگوں کے نکلنے کی کوئی خیر خبر نہیں آئی۔