پی ٹی آئی احتجاج اور راستوں کی بندش کے باعث ملکی و غیرملکی پروازیں منسوخ

پی ٹی آئی احتجاج کے اثرات
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پی ٹی آئی کے احتجاج اور راستوں کی بندش کے باعث اسلام آباد کی 5 پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: امریکہ نے مظاہروں کے 4 سال بعد کیوبا کے صدر پر پابندیاں عائد کردیں
منسوخ پروازیں
نجی ٹی وی چینل آج نیوز کے مطابق، کراچی اور کوئٹہ سے اسلام آباد کی پروازیں پی کے 326 اور 310 جبکہ کراچی اور اسلام آباد کی پی آئی اے کی پرواز پی کے 369 کو بھی منسوخ کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات
خصوصی پروازوں کی منسوخی
فلائٹ شیڈول کے مطابق دبئی، اسلام آباد اور عمان کی خصوصی پروازیں آر جے 71 اور آر جے 72 بھی منسوخ کر دی گئی ہیں۔
پروازوں میں تاخیر
اس کے علاوہ، آپریشنل وجوہات کی بنا پر مختلف ایئر لائنز کی 28 پروازیں تاخیر کا شکار ہیں۔