ناشتہ پارٹی باقاعدہ ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے، جمہوری انداز میں دوبارہ تنظیم کو بہتر نہ بنایا گیا اور نظم و نسق بہتر نہ بنایا گیا تو انتشار بڑھ جائے گا.

مصنف کا تعارف
مصنف: جسٹس (ر) بشیر اے مجاہد
آخری قسط
یہ بھی پڑھیں: برازیل میں G20 ممالک کا اجلاس، چین نے ترقی پذیر ممالک کے حق میں آواز بلند کر دی
ناشتہ پارٹی کی حالت
اب سیر پارٹی میں ایک ناشتہ پارٹی بنی ہوئی ہے جس کی تنظیم سازی باقاعدہ ارکان کرتے ہیں مگر اکثر ملک کی سیاسی پارٹیوں کے انداز میں کسی نہ کسی لیڈر کی اجارہ داری ہوتی ہے۔ اس سیر پارٹی کے صدر شیخ احتشام تاحیات صدر ہیں۔ محمود بخاری گو ناشتہ پارٹی کے چیئرمین ہیں مگر وہ راجہ ظفر الحق کی طرح بے اختیار ہیں۔ اس لئے ناشتہ پارٹی باقاعدہ ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے اور اس میں ایک سے زیادہ گروپ بن چکے ہیں۔ اس کی مزید توڑ پھوڑ اب مشکل ہے۔ اگر جمہوری انداز میں اس کی دوبارہ تنظیم کو بہتر نہ بنایا گیا اور نظم و نسق بہتر نہ بنایا گیا تو انتشار بڑھ جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: نامناسب انداز سے بار بار چھونے پر ڈائریکٹر کو سب کے سامنے تھپڑ ماردیا تھا: پاکستانی اداکارہ سارہ عمیر کا انکشاف
باہمی محبت اور یکجہتی
نظم ونسق کی اس خرابی کے باوجود ہمارے تمام ارکان میں باہمی محبت موجود ہے۔ سب دوست ایک دوسرے کا خیال کرتے ہیں۔ ایک دوسرے کی غیرحاضری کو محسوس کرتے ہیں اور باقاعدہ ایک دوسرے کے دُکھ درد میں شریک ہوتے ہیں۔ 6 جولائی 2013ء کی صبح سویرے میں نے اپنی بیگم کی وفات اور نماز جنازہ کے وقت کی اطلاع پارک میں بھیج دی تو چند ہی منٹ کے بعد ہمارے تمام ساتھی ممبران میرے غم میں شرکت کے اظہار کے لئے میرے گھر تشریف لے آئے۔ جس سے حقیقتاً مجھے بڑا حوصلہ ہوا۔ سب لوگ مجھے شفقت اور محبت سے صبر اور حوصلہ کی تلقین کرتے رہے۔
یہ بھی پڑھیں: سیالکوٹ میں موبائل چوری کے الزام میں بااثر افراد کا نوجوان پر کیلیں ٹھوک کر بدترین تشدد، جان سے مار ڈالا
انسانیت کی خوبصورتی
غور کیا جائے تو اللہ تعالیٰ نے بے شمار مخلوقات پیدا کی ہیں اور یہ صفت صرف انسانوں میں ہے کہ وہ ایک دوسرے کے غم اور خوشی میں شریک ہوتے ہیں اور باہم بیٹھ کر غم کو بانٹ لیتے ہیں۔
نوٹ
یہ کتاب ”بک ہوم“ نے شائع کی ہے (جملہ حقوق محفوظ ہیں) ادارے کا مصنف کی آراء سے متفق ہونا ضروری نہیں۔