پی ٹی آئی احتجاج کے دوران ہسپتال لائے گئے زخمی اور جاں بحق افراد کی فہرست سامنے آگئی

پی ٹی آئی کے احتجاج کے دوران زخمی اور ہلاک ہونے والوں کی فہرست
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے احتجاج کے دوران ہسپتال لائے گئے زخمی اور ہلاک ہونے والے افراد کی فہرست سامنے آگئی۔
یہ بھی پڑھیں: نومنتخب امریکی صدر کے مشیر نے عمران خان کی فوری رہائی کا مطالبہ کردیا
احتجاج کا مختصر جائزہ
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے احتجاج کے دوران گزشتہ روز سکیورٹی اہلکاروں اور پی ٹی آئی ورکرز کے درمیان آنکھ مچولی کا سلسلہ پورا دن جاری رہا تاہم رات دیر گئے پولیس کے آپریشن کے بعد پی ٹی آئی رہنما اور ورکرز اسلام آباد سے بھاگ گئے تھے۔
یہ بھی پڑھیں: حادثے کے دن موسم خراب تھا، ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار ہوسکتا تھا، بیرسٹر سیف۔
متضاد بیانات کی صورتحال
پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کی جانب سے پولیس سے جھڑپوں میں پارٹی ورکرز کی ہلاکتوں سے متعلق متضاد بیانات سامنے آئے۔
یہ بھی پڑھیں: این آر او دینے کےلیے پی ٹی آئی سے بات چیت نہیں ہو سکتی، طلال چوہدری
ہلاکتوں کی تعداد
پی ٹی آئی رکن اسمبلی شیر افضل مروت کی جانب سے احتجاج کے دوران 12 ورکرز کی ہلاکت کا بتایا گیا جبکہ پی ٹی آئی ترجمان کی جانب سے 8 ہلاکتوں کا دعویٰ کیا گیا۔ تاہم اب پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے احتجاج کے دوران زخمی اور جاں بحق ہونے والے افراد کی فہرست سامنے آگئی ہے۔
پولی کلینک ہسپتال کی معلومات
حکام پولی کلینک ہسپتال کے مطابق پولی کلینک میں 2 لاشیں اور 26 زخمی لائے گئے، پولی کلینک لائے گئے تمام افراد کو گولیاں لگی ہیں، زخمیوں میں بیشتر کا تعلق خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں سے ہے۔