اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی نے صارفین کو خوشخبری سنادی

بجلی کے بلوں کی ادائیگی کی تاریخ میں توسیع
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی دارالحکومت میں سڑکوں کی بندش کے باعث اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی نے بجلی کے بلوں کی آخری تاریخ میں توسیع کردی۔
یہ بھی پڑھیں: بلوچستان میں دوست اور دشمن کی شناخت مشکل ہوتی جا رہی ہے: سرفراز بگٹی
آئیسکو کی جانب سے صارفین کے لئے سہولت
ترجمان آئیسکو کے مطابق صارفین کو بجلی بلوں کی ادائیگی میں درپیش مسائل کے پیش نظر آئیسکو انتظامیہ نے صارف دوست اقدام کرتے ہوئے چیف انجینئر سی ایس ڈی آئیسکو کے مراسلہ نمبر1111-26 مورخہ 27/11/2024 کے تحت نومبر کے بجلی بلوں کے بیچ نمبر 29, 28, 27, 24, 4, 3, 2 کی ادائیگی میں توسیع کردی ہے۔
نئی ادائیگی کی تاریخ
اب متعلقہ صارفین بغیر کسی اضافی سر چارج کے 29 نومبر 2024 تک بل ادا کر سکیں گے۔ اس ضمن میں آئیسکو ریجن کے تمام ریونیو، ایس ڈی او دفاتر، کسٹمز سروسز سینٹرز، بینکوں اور پوسٹ آفیسز کو ضروری ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔