ملک کے مختلف شہروں میں 5 روز سے انٹرنیٹ سروس متاثر

انٹرنیٹ سروس میں خلل
اسلام آباد (ڈیلیپاکستان آن لائن) ملک کے مختلف شہروں میں 5 روز سے انٹرنیٹ سروس متاثر ہے جس کی وجہ سے صارفین کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد میں کنٹینر سٹی کے قیام کے لیے 700 کنٹینرز کہاں سے آئے اور یہ حکمت عملی کتنی مہنگی ہے؟
بہتری کے اشارے اور پھر سے مشکلات
ڈان نیوز کے مطابق کراچی سمیت ملک کے مختلف شہروں میں 26 اور 27 نومبر کو جزوی طور پر انٹرنیٹ کی رفتار بہتر ہوئی تھی، تاہم بعد ازاں دوبارہ انٹرنیٹ رفتار انتہائی سست ہوگئی۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب میں مختلف علاقوں سے 45ہزار سے زائد افراد کا انخلا، امدادی سرگرمیاں جاری، 7 فلڈ ریلیف اور شیلٹر کیمپس میں بہترین انتظامات
شکایات کا آغاز
ملک کے مختلف شہروں میں 24 نومبر سے انٹرنیٹ کی رفتار میں کمی کی شکایات موصول ہونا شروع ہوگئی تھیں، جس کی وجہ سے زیادہ تر افراد کو واٹس ایپ سمیت دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے استعمال میں بھی مشکلات کا سامنا رہا۔
یہ بھی پڑھیں: ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (جمعہ) کا دن کیسا رہے گا ؟
متاثرہ شعبے
انٹرنیٹ کی رفتار سست ہونے کی وجہ سے میڈیا ہاؤسز اور سوشل میڈیا انفلوئنسرز بھی بر وقت مواد کی ترسیل نہیں کر پائے جب کہ دیگر آن لائن کاروبار کرنے والے افراد اور اداروں کو بھی مشکلات درپیش رہیں۔
متاثرہ علاقے
ملک کے مختلف شہروں راولپنڈی، پشاور، لاہور اور مانسہرہ کے علاوہ دیگر علاقوں میں 24 نومبر سے انٹرنیٹ کی رفتار انتہائی سست ہے۔