بھارتی ایئر لائن ’ ایئر انڈیا‘ کی 25 سالہ پائلٹ نے خودکشی کیوں کی؟ حیران کن وجہ بھی سامنے آ گئی

نئی دہلی میں خودکشی کا واقعہ
نئی دہلی (ویب ڈیسک) بھارتی ائیرلائن ائیر انڈیا کی جواں سالہ پائلٹ نے بوائے فرینڈ سے تنگ آکر خودکشی کرلی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سپریم کورٹ کے دیگر جج صاحبان کی طرف سے قاضی فائز عیسیٰ کی مخالفت کا دعویٰ، مگر وجہ کیا بنی؟ معروف صحافی تفصیلات سامنے لے آئے۔
متوفی پائلٹ کی موت کی تفصیلات
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق 25 سالہ سرشتی ٹُلی کی لاش ان کے ممبئی میں واقع فلیٹ سے ملی، سرشتی کے اہلخانہ نے اس کے 27 سالہ بوائے فرینڈ ادیتیہ پنڈت کو اس کی موت کا ذمہ دار قرار دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: عوام کے نمائندے عوام میں ہوتے ہیں، آپ عوام کی بات سننے کو تیار نہیں:شاہد خاقان عباسی
اہلخانہ کے الزامات
سرشتی کی فیملی نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ ادیتیہ پنڈت سے ان کی بیٹی پائلٹ کی ٹریننگ کے دوران ملی تھی جس کے بعد دونوں میں قربتیں بڑھیں۔ ادیتیہ ٹریننگ پوری نہیں کر سکا جس کی وجہ سے وہ سرشتی سے جلن اور حسد کرنے لگا۔
یہ بھی پڑھیں: گلوکارہ میشا شفیع برطانیہ میں اے آر وائے کے ٹی وی چینل سے ہتک عزت کا مقدمہ جیت گئیں
ذہنی اذیت اور مالی استحصال
آنجہانی پائلٹ کے اہلخانہ کے مطابق ادیتیہ نے ان کی معصوم بیٹی کو شدید ذہنی اذیت دی، وہ اس سے پیسے بٹورتا تھا، ساتھ ہی مجمع میں اس کی تذلیل بھی کیا کرتا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستانی سفارتخانے نے ایران سے پاکستان جانیوالے شہریوں کیلئے اہم ہدایات جاری کردیں
پولیس کی تحقیقات
بھارتی میڈیا کے مطابق متوفی پائلٹ کے انکل کا دعویٰ ہے کہ سرشتی نے خودکشی نہیں بلکہ منصوبہ بندی سے اس کا قتل کیا گیا کیونکہ واقعے سے 2، 3 گھنٹے پہلے اس نے گھر پر اپنی والدہ سے ہنسی خوشی بات کی تھی۔
سرشتی کے انکل کے مطابق اس کی آواز سے کہیں سے ایسا نہیں لگا تھا کہ وہ ذہنی طور پر پریشان ہے، یا وہ انتہائی قدم اٹھانے جا رہی ہے۔
بوائے فرینڈ کی گرفتاری
پولیس کی جانب سے پائلٹ کے بوائے فرینڈ ادیتیہ پنڈت کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور معاملے کی تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔