عمران خان سے ملاقات نہ کرانے پر سی پی او راولپنڈی اور دیگر کو توہین عدالت کے نوٹس جاری
راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی عدالت کا حکم
راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن) راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی عدالت نے عدالتی احکامات کی نافرمانی پر توہین عدالت کے نوٹس جاری کیے ہیں۔ یہ نوٹس راولپنڈی پولیس کے سربراہ (سی پی او)، سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) اور ایس ایچ او تھانہ نیوٹاون کو جاری کیے گئے۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور میں پولیس اہلکار نے لین دین کے تنازعے پر کزن کو گولی مارد ی
وکلا کی عمران خان سے ملاقات کی ممانعت
ڈان نیوز کے مطابق، انسداد دہشت گردی عدالت نے سی پی او سمیت مذکورہ تینوں افسران کو حکم دیا ہے کہ وہ کل تک اپنا جواب جمع کرائیں۔ یہ حکم اس وقت صادر کیا گیا جب پولیس نے عمران خان سے وکلا کی ملاقات کرانے کے لیے عدالتی احکامات پر عمل نہیں کیا۔
عدالتی احکامات کی نافرمانی
عدالت نے تھانہ نیوٹاون پولیس کو عمران خان کے وکلا کی ملاقات کی اجازت دینے کا حکم دیا تھا، جسے بانی پی ٹی آئی کے وکلا نے عدالت میں چیلنج کیا۔ نافرمانی کے بعد، عدالت نے پولیس افسران کو جواب جمع کرانے کا پابند کر دیا۔