سفیان مقیم نے اہم ریکارڈ اپنے نام کرلیا
سفیان مقیم کا شاندار کارنامہ
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) قومی کرکٹ ٹیم کے نوجوان اسپنر سفیان مقیم نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز میں پاکستان کے لیے اہم ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔ منگل کو 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کے دوسرے میچ میں پاکستان نے زمبابوے کو 10 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز میں 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل کر لی۔
یہ بھی پڑھیں: سکردو سے راولپنڈی جانیوالی بس کھائی میں گرنے سے 4 مسافر ہلاک،وزیر اعلیٰ پنجاب کااظہارافسوس
زمبابوے کی بیٹنگ کا ناکام آغاز
زمبابوے نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا، لیکن پاکستانی بولرز کے سامنے ان کی بیٹنگ لائن ریت کی دیوار ثابت ہوئی اور پوری ٹیم 57 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔
سفیان مقیم کی شاندار بولنگ
پاکستان کی جانب سے بائیں ہاتھ کے اسپنر سفیان مقیم نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے 2.4 اوورز میں صرف 3 رنز دے کر 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ اس کے ساتھ ہی سفیان مقیم نے پاکستانی بولر کی جانب سے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز میں سب سے بہترین میچ فیگرز کا ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔