عارف علوی کی تین مقدمات میں 20 دن کیلئے حفاظتی ضمانت منظور
سندھ ہائیکورٹ کا فیصلہ
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) سندھ ہائیکورٹ نے سابق صدر ڈاکٹر عارف علوی کی تین مقدمات میں 20 دن کیلئے حفاظتی ضمانت منظور کر لی۔
یہ بھی پڑھیں: 2 Brothers Killed by Tanker After Dropping Uncle at Karachi Airport
مچلکے کی تفصیلات
عدالت نے عارف علوی کو 50 ہزار روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم بھی دیا۔ درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ پُرامن احتجاج کے باوجود دہشتگردی ایکٹ سمیت سنگین دفعات کے تحت میانوالی، ٹیکسلا اور راولپنڈی میں مقدمات درج کیے گئے۔
یہ بھی پڑھیں: کوئٹہ: جائیداد کی خاطر 2 سوتیلے بھائیوں کو قتل کرکے لاشیں گھر میں دفنانے والا ملزم گرفتار
سیاسی دباؤ اور حفاظتی ضمانت کی درخواست
وکیل نے کہا کہ عارف علوی کے خلاف مقدمات کے اندراج کا مقصد سیاسی دباؤ میں لانا ہے۔ متعلقہ عدالتوں سے رجوع کرنے کیلئے 20 دن کیلئے حفاظتی ضمانت دی جائے تاکہ متعلقہ عدالتوں سے رجوع کر سکیں۔
کیس کی مزید سماعت
عدالت نے ضمانت منظور کرتے ہوئے کہا کہ کیس کی مزید سماعت کیلئے معاملہ آئینی بینچ کو بھیجا جا رہا ہے۔ مقدمات کی تفصیلات سمیت دیگر معاملات آئینی بینچ دیکھے گا۔








