سابق دیور نے طلاق یافتہ بھابھی کو قتل کردیا، افسوسناک خبر

کراچی میں قتل کا واقعہ
کراچی(آئی این پی) کراچی کے علاقہ بغدادی میں سابق دیور نے طلاق یافتہ بھابھی کو فائرنگ کر کے قتل کردیا۔
یہ بھی پڑھیں: اودھم پور پر پاکستانی حملے کی تصدیق لیکن یہ تباہی اسی کا نتیجہ ہے؟ حامد میر نے ویڈیو شیئر کردی
واقعے کی تفصیلات
تفصیل کے مطابق خاتون سیکیورٹی گارڈ کی شکایت کرنے نجی اسپتال آئی تھی۔ خاتون کی اسپتال میں موجودگی کی خبر ڈیوٹی سیکیورٹی گارڈ نے قاتل کو فون پر دی۔
یہ بھی پڑھیں: چیمپئنز ٹرافی 2025 کے معاملے پر قوم کو مایوس نہیں کریں گے، محسن نقوی
پولیس کی تحقیقات
پولیس کے مطابق مقتولہ کے اسپتال آتے جاتے سیکیورٹی گارڈ اسے تنگ کرتا تھا۔ خاتون سیکورٹی گارڈ کی شکایت کرنے اسپتال آئی تھی، جہاں تعینات سیکورٹی گارڈ عبد الحفیظ نے قاتل ارباز کو فون پر خبر دی۔
حملہ اور اس کے بعد کے حالات
پولیس کا کہنا ہے کہ ارباز نے اسپتال کے باہر فائرنگ کر کے قتل کیا۔ پولیس نے سیکورٹی گارڈ کو حراست میں لے کر مفرور قاتل ارباز کی تلاش شروع کر دی، جبکہ مقتولہ کی لاش پوسٹ مارٹم کیلئے اسپتال منتقل کردی گئی۔