ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کیلئے 20کروڑ ڈالر قرض کی منطوری دیدی
ایشیائی ترقیاتی بینک کا اقدام
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کیلئے 20 کروڑ ڈالر قرض کی منطوری دیدی۔
یہ بھی پڑھیں: راولپنڈی کے تمام نجی تعلیمی ادارے کل سے کھل جائیں گے
قرض کا مقصد
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق اعلامیہ کے مطابق قرض کی رقم بجلی کی تقسیم کے نظام میں جدت کیلئے استعمال ہوگی۔ اس اقدام سے تقسیم کار کمپنیوں کی بجلی فراہم کرنے کی استعداد میں اضافہ ہوگا۔
ابتدائی مرحلہ اور ہدف
ابتدائی مرحلے میں 3 بجلی تقسیم کار کمپنیوں کو تعاون فراہم کیا جائے گا۔ لیسکو، میپکو اور سیپکو پائیدار توانائی کیلئے موثر کردار ادا کریں گی۔