عطاتارڑ نے پی ٹی آئی سے مذاکرات کی تردید کر دی

وفاقی وزیر اطلاعات کی وضاحت
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر اطلاعات عطا رڑ نے پاکستان تحریک انصاف کے ساتھ مذاکرات کی تمام خبروں کی تردید کر دی ۔
یہ بھی پڑھیں: وزیر اعلیٰ مریم نواز کی جانب سے لاہور ہائیکورٹ میں ٹھیلہ لگانے والی بیوہ خاتون کو 5 لاکھ کا چیک
ملاقاتوں کا انکار
نجی ٹی وی پر انٹرویو کے دوران عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم کی اسد قیصر سے کوئی ملاقات نہیں ہوئی ہے اور نہ ہی باضابطہ مذاکرات کا کوئی آغاز ہوا ہے۔ وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ اسپیکر قومی اسمبلی سے پی ٹی آئی رہنماؤں نے اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق سے ان کی ہمشیرہ کے انتقال پر تعزیت کی تھی، جسے لوگوں نے دوسرا رنگ دے دیا۔
یہ بھی پڑھیں: Several Migrants Drown at Sea While Attempting to Reach England from France
پی ٹی آئی کے ماضی پر سوالات
عطا تارڑ نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کو پہلے اس بات کی وضاحت دینی ہو گی کہ 9 مئی اور 26 نومبر کے واقعات کے پیچھے کون تھا۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی باتوں کا کون اعتبار کرے گا؟ ان کا ماضی وعدہ خلافی سے بھرا پڑا ہے، 26 ویں آئینی ترمیم کے موقع پر بھی انہوں نے عین آخری لمحے میں اپنا موقف تبدیل کیا تھا۔
مذاکرات کی خبریں اور ان کا انکار
واضح رہے کہ اس سے قبل میڈیا میں خبریں آئیں کہ وفاقی حکومت اور پاکستان تحریک انصاف کے درمیان سیاسی تناؤ ختم ہو رہا ہے اور اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کی رہائش گاہ پر پی ٹی آئی رہنماؤں کی حکومت کے اہم نمائندوں سے ملاقات ہوئی، عطا تارڑ نے ایسی ملاقاتوں کو باضابطہ مذاکرات ماننے سے انکار کیا۔