پاکستان میں خوشحالی کے نئے دور کا آغاز

مہنگائی پر قابو پانے کے اقدامات
سابقہ حکومت کی پالیسیوں کی وجہ سے ملک بھر کے عوام ایک لمبے عرصے سے مہنگائی کی چکی میں پس رہے تھے۔ وزیر اعظم شہباز شریف کی قیادت میں حکومت کی طرف سے عوامی خدمت کے ریکارڈ اقدامات اٹھائے گئے ہیں جن سے عوام بھرپور مستفید بھی ہو رہے ہیں۔ اس امر میں کوئی شک نہیں کہ بجلی کی قیمتوں میں ایک بڑا ریلیف دے کر وزیراعظم نے مہنگائی سے متاثرہ عوام کے زخموں پر ایک طرح سے مرہم رکھا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: حکومت مضبوط بے شک نہ ہو لیکن مضبوط ہاتھوں میں ہے، ڈاکٹر رسول بخش رئیس
بجلی کی قیمتوں میں کمی کی کوششیں
اس وقت عالمی منڈی میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں جو مسلسل کمی ہو رہی ہے، اس کا فائدہ عوام تک منتقل کیا جانا چاہیے اور آئی پی پیز کے ساتھ کیے گئے ناجائز معاہدے ختم کر کے بجلی کی قیمتوں میں بھی واضح کمی لائی جانی چاہیے۔ دوسری طرف وزیراعظم میاں شہباز شریف نے یہ واضح کیا ہے کہ عالمی منڈی میں پٹرولیم مصنوعات کے نرخ کم ہونے پر ایک بار پھر پٹرول کے بجائے بجلی سستی کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں: ایمان مزاری اور ان کے شوہر کی گرفتاری: کیا سرکاری کام میں مداخلت پر دہشت گردی کا مقدمہ قائم کیا جا سکتا ہے؟
معدنیات کے شعبے میں سرمایہ کاری
منرلز انویسٹمنٹ فورم سے خطاب میں وزیراعظم نے واضح کیا کہ ہمارے پاس کھربوں ڈالرز کے معدنی ذخائر ہیں جن سے استفادہ کر کے قرضوں کے پہاڑ سے نجات حاصل کی جاسکتی ہے۔ بلوچستان کے پہاڑوں سے لے کر خیبر پختونخوا کے برف سے ڈھکے پہاڑوں اور آزاد کشمیر و گلگت بلتستان تک پورا پاکستان زیرِ زمین معدنیات کے خزانوں سے مالا مال ہے۔
یہ بھی پڑھیں: امریکہ کی 6 ماہ سے “غائب” خاتون رکنِ کانگریس ایسی جگہ سے مل گئی کہ ہنگامہ برپا ہوگیا
ریکوڈک منصوبہ اور پاکستان کی ترقی
وزیراعظم میاں شہباز شریف نے درست کہا کہ پاکستان کے میدان زرخیز، عوام بہادر اور چیلنج قبول کرنے والے ہیں۔ ریکوڈک منصوبہ پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کا بہترین منصوبہ رہا ہے۔ نا تجربہ کاری کے باعث ہم چھ ارب ڈالر کا جرمانہ کروا بیٹھے، مگر اب وہی ریکوڈک پاکستان کے مفاد کے لیے بہتر منصوبہ ثابت ہو رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ملک بھر میں گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں 80روپے فی کلو تک اضافہ
سرمایہ کاروں کو تحفظ فراہم کرنا
اندرونی اور بیرونی سرمایہ کاروں کے کچھ تحفظات رہے ہیں، جن میں سر فہرست اعتماد کا فقدان ہے۔ پاک فوج کے سربراہ جنرل عاصم منیر نے سرمایہ کاروں کو یقین دلایا ہے کہ انہیں اور ان کے سرمائے کو بھرپور تحفظ فراہم کیا جائے گا۔ حالیہ دنوں چاغی میں نئے ذخائر دریافت ہوئے ہیں، جس سے پاکستان کے قدرتی وسائل کی اہمیت اور بھی بڑھ گئی ہے۔
اپوزیشن کی سیاست
بدقسمتی سے ہماری اپوزیشن کے پاس اس وقت سیاسی میدان میں سیاست برائے مخالفت کے کوئی کام نہیں ہے۔ سیاسی رہنما صرف اپنے سیاسی اور ذاتی مفاد کو ترجیح دے رہے ہیں۔ جبکہ وزیر اعظم میاں شہباز شریف کی حکومت کا کوئی بھی مالی سکینڈل سامنے نہیں آیا جو کہ ملکی معیشت کے لیے انتہائی حوصلہ افزا امر ہے۔
نوٹ: یہ مصنف کا ذاتی نقطہ نظر ہے جس سے ادارے کا متفق ہونا ضروری نہیں۔