گیس کمپنیوں نے جولائی سے گیس مزید مہنگی کرنے کی درخواست کردی

گیس کی قیمتوں میں اضافے کی درخواست
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) سوئی گیس کمپنیوں نے آئندہ مالی سال سے گیس مہنگی کرنے کی درخواست کردی۔
یہ بھی پڑھیں: سینیٹ کے میڈیا ڈائریکٹر اور اہلخانہ سے لوٹ مار کا مقدمہ 24 گھنٹے بعد درج
سوئی ناردرن اور سوئی سدرن کی تجاویز
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق سوئی ناردرن نے گیس کی قیمت میں اوسطاً 735روپے 59 پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو اور سوئی سدرن نے سابقہ شارٹ فال سمیت گیس کی قیمت میں 2443 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافہ مانگا ہے۔
اس کے علاوہ گیس کمپنیوں نے مالی سال 2025-26 کی مالی ضروریات کی درخواستیں بھی جمع کرائی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ایمرجنگ ٹیمز ایشیاکپ: بھارت کی یو اے ای کو 7 وکٹ سے شکست
مالی ضروریات کی تفصیلات
سوئی ناردرن نے 700 ارب 97 کروڑ روپے کی مالی ضروریات کی فراہمی اور 207 ارب 43 کروڑ 50 لاکھ کا شارٹ فال وصول کرنے کی درخواست کی۔
دوسری جانب سوئی ناردرن نے گیس کی اوسط قیمت 2485روپے 72 پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کرنے کی درخواست بھی کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: وساکھی میلہ،صوبائی وزیر اقلیتی امور رمیش سنگھ اروڑہ کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس ، اہم فیصلے
سوئی سدرن کی درخواستیں
سوئی سدرن نے 883 ارب 54 کروڑ 40 لاکھ روپے کی مالی ضروریات اور 44 ارب 33 کروڑ 20 لاکھ روپے کے شارٹ فال کی وصولی کی درخواست کی ہے جب کہ سوئی سدرن نے گیس کی اوسط قیمت 4137 روپے 49 پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کرنے کی درخواست بھی کی۔
سماعت کی تاریخیں
حکام کے مطابق سوئی ناردرن کی درخواست پر 18 اور 28 اپریل کو لاہور اور پشاور میں سماعتیں ہوں گی جب کہ سوئی سدرن کی درخواست پر 21 اور 23 اپریل کو کراچی اور کوئٹہ میں سماعتیں ہوں گی。