عمران خان سے ملاقات نہ کرانے پر نیاز اللہ نیازی نے سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل عمران ریاض کے نام درخواست لکھ دی، وصولی سے انکار
ملاقات کی درخواست
راولپنڈی(آئی این پی) بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ کرانے پر نیاز اللہ نیازی نے سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کے نام درخواست لکھ دی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ٹیکس اہداف میں ناکامی: آئی ایم ایف نے منی بجٹ کا مطالبہ کردیا
درخواست کا متن
درخواست میں کہا گیا کہ سلمان اکرم راجہ نے پانچ رہنماؤں کے نام ملاقات کے لئے دیئے، بانی سے عمر ایوب، شبلی فراز، علامہ راجہ ناصر عباس، ملک احمد بھچر اور نیاز اللہ نیازی نے جمعرات کو ملاقات کرنا تھی۔ درخواست متن میں کہا گیا کہ عمر ایوب اور نیاز اللہ نیازی اڈیالہ جیل پہنچے، دیگر رہنماؤں کو اڈیالہ جیل کے قریب پولیس چوکی اڈیالہ جیل کی نفری نے روک لیا۔
یہ بھی پڑھیں: فیلڈ مارشل عاصم منیر کی نئی تقرری بڑی اچھی ہے، ان سے بہتر اور کون ہوسکتا تھا، مریم نواز
توہین عدالت کا دعویٰ
بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ کرانے اور اڈیالہ جیل سے پہلے روکنا توہین عدالت ہے۔ درخواست میں کہا گیا کہ جیل انتظامیہ اور اڈیالہ چوکی پولیس اسلام آباد ہائی کورٹ اور اے ٹی سی کورٹ کے فیصلے کی خلاف ورزی کر رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: حکومت کا آئی ایم ایف کی شرط پوری کرنے کے لیے گندم خریداری کے عمل سے دستبرداری کا فیصلہ
آگے کے اقدامات
انہوں نے لکھا کہ جیل انتظامیہ اور پولیس چوکی اڈیالہ کے رویہ کے خلاف توہین عدالت کی درخواست ہائی کورٹ میں دائر کریں گے۔
درخواست وصولی کا انکار
اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل عمران ریاض نے نیاز اللہ نیازی کی درخواست وصول کرنے سے انکار کر دیا ہے۔








