پشاور زلمی کے خلاف کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی دوسری وکٹ 151 رنز پر گر گئی
میچ کی تفصیلات
راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 10 ویں ایڈیشن کے دوسرے میچ میں پشاور زلمی کے خلاف کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی دوسری وکٹ 151 رنز پر گر گئی۔
یہ بھی پڑھیں: مغربی ہواؤں کا سلسلہ کل بلوچستان میں داخل ہو سکتا ہے، کراچی میں دوبارہ بارش کی پیشگوئی
پہلی وکٹ کی شراکت داری
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں پہلی وکٹ کے لئے فن ایلن اور سعود شکیل نے 88 رنز کی شراکت قائم کی۔ تاہم، ایلن 53 رنز بناکر وکٹ گنوا بیٹھے۔ کپتان سعود شکیل 59 رنز بناکر پویلین لوٹے۔
یہ بھی پڑھیں: فتح مکہ کے وقت حضرت محمدﷺ نے کیا کلمات ادا کیے تھے اور اس جیت کے بعد پاکستانیوں کو کس بات سے بچنا ہے؟
کھلاڑیوں کی کارکردگی
حسن نواز 36 رنز بناکر کریز پر موجود ہیں۔ پشاور زلمی کی جانب سے سفیان مقیم اور علی رضا نے ایک ایک وکٹ حاصل کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت نے پہلا بلائنڈ ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ جیت لیا
ٹاس اور فیلڈنگ کا فیصلہ
پشاور زلمی کے کپتان بابراعظم نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ کوشش کریں گے کہ حریف ٹیم کی جلد وکٹیں لیں اور فاتحانہ آغاز کریں۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان کرکٹ سٹیڈیم میں لائٹس کا ایشو ہے ؛ امام الحق
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی حکمت عملی
اس موقع پر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سعود شکیل نے کہا کہ میچ میں فتح کی کوشش کریں گے کیونکہ سکواڈ مضبوط ہے اور بڑا ہدف دینا چاہتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: مری میں برفباری کا سلسلہ تھم گیا، جلد راستے کھلنے کا امکان
آئندہ میچ کی معلومات
کراچی کنگز اور ملتان سلطانز کی ٹیمیں کراچی کے نیشنل سٹیڈیم میں مدمقابل آئیں گی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان میچ کا آغاز رات 8 بجے ہوگا۔
سکواڈ کی تفصیلات
پشاور زلمی سکواڈ: بابر اعظم (کپتان)، صائم ایوب، محمد حارث، ٹام کوہلر کیڈمور، میکس برینت، مچل اون، حسین طلعت، الزاری جوزف، محمد علی، سفیان مقیم، علی رضا۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز سکواڈ: فن ایلن، حسن نواز، کوسل مینڈس، سعود شکیل (کپتان)، ریلی روسو، شعیب ملک، فہیم اشرف، کائل جیمی سن، ابرار احمد، محمد عمر، عثمان طارق۔








