ستاروں کی روشنی میں آپ کا آئندہ ہفتہ کیسا گزرے گا ؟

برج حمل

سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل

آپ جن مشکلات کا کافی دنوں سے شکار چلے آ رہے تھے۔ اب انشاءاللہ ان میں سے نکلنے کا وقت آ گیا ہے اور اب جلد ہی تمام معاملات سے نجات ملنے کے بعد آپ کے لئے تمام راستے صاف ہو جائیں گے۔ اس کے ساتھ ہی روزگار کا خانہ بھی کھل جائے گا، جس مقصد کے لئے آپ قدم اٹھائیں گے، اس میں کامیابیاں حاصل ہونا شروع ہو جائیں گی، فکر نہ کریں۔

یہ بھی پڑھیں: بلوچستان کے ضلع ژوب میں زلزلے کے جھٹکے

برج ثور

سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی

وارثت کے امور میں جن لوگوں کا حق نہیں دیا جا رہا تھا، اب امید پیدا ہو گئی ہے کہ وہ جلد اپنا حق حاصل کرنے میں کامیاب رہیں گے۔ اور جو لوگ روزگار کے حوالے سے پریشان ہیں، ان شاءاللہ ان کا کوئی سلسلہ بن سکتا ہے۔ جو لوگ نوکری کی تلاش میں ہیں، وہ بھی حاصل کر سکتے ہیں اور روزگار کے حصول کے لئے سفر کے خواہشمند افراد کی خواہش پوری ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں: لاہور سموگ: موٹر سائیکلوں کے سٹینڈ بند، چنگ چی رکشوں پر بھی پابندی عائد

برج جوزہ

سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون

ایک اہم معاملے سے نکل جانے کی خبر ملے گی۔ جن لوگوں نے اپنا کام شروع کرنا ہے، وہ بسم اللہ کریں، ان کو کامیابی مل جائے گی۔ جو لوگ اپنی زندگی کے بارے میں کوئی فیصلہ نہیں کر پا رہے تھے اب ان کے لئے ایک اچھا وقت شروع ہو گیا ہے۔ وہ قدم اٹھا سکتے ہیں۔ اب کئے گئے فیصلے ساری زندگی پر بھاری ہوں گے، اس لئے نہایت سوچ سمجھ کر قدم اٹھانا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اٹک؛ پی ٹی آئی کی مرکزی قیادت سمیت 15ہزار نامعلوم کارکنان کیخلاف مقدمہ درج

برج سرطان

سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی

ملازمت پیشہ افراد کے تبادلے کا امکان ہے۔ جن لوگوں نے اپنی نوکری کے لئے کسی جگہ کوشش کی ہوئی ہے، ان کو اس کے بارے میں اہم اطلاع موصول ہو سکتی ہے۔ جن لوگوں نے اپنے کام میں تبدیلی کرنی ہے، ان کے لئے بھی اچھا موقع ہے اور جن افراد کو اپنوں کی مخالفت کا سامنا تھا، وہ حیرت انگیز طور پر اب ایک دوسرے کے ساتھ صلح کرلیں گے مگر پھر بھی ہوشیار رہیں۔

یہ بھی پڑھیں: بیکڈ پچ پر سپنرز کا جادو: “پوری دن صنعتی پنکھے چلتے رہے، اب تو سپن ہونا ضروری ہے”

برج اسد

سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست

آپ کو ان معاملات سے بے حد دور رہنے کی ضرورت ہے جن میں تھوڑا سا بھی رسک دکھائی دے۔ اور خود بھی اپنے معاملات سیدھے رکھ کر چلیں۔ بہت سے سلسلے خراب کئے ہوئے ہیں۔ ان دنوں آپ کی اپنی اصلاح اور توبہ آپ کے لئے بہت سے بند راستے کھول دے گی۔ آپ جس چیز کی فی الحال خواہش کررہے ہیں، وہ ابھی نہیں مل سکے گی۔

یہ بھی پڑھیں: ایک لاکھ سے زائد افراد ڈی چوک پر احتجاج میں ساتھ دیں تو خان رہا ہوجائے گا، شیر افضل مروت

برج سنبلہ

سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر

جن افراد نے ماضی میں غلطیاں کیں اب ان کی اصلاح کرنا ہوگی۔ اگر ان کو دوبارہ دہرایا گیا تو بہت بڑے نقصان سے دوچار ہو سکتے ہیں۔ یہ وارننگ ہے، اپنے جذبات اور دل دونوں قابو میں رکھیں۔ اپنی تنہائیوں کو پاک کرنا ضروری ہے۔ اب کیوں آپ اپنی زندگی سے کھیل رہے ہیں۔ اب واپسی کا راستہ اختیار کرلیں گے تو خود کو بچانے میں کامیاب ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں: فیصل آباد میں بڑی توند والے پولیس ملازمین کیلئے خصوصی جم کا قیام

برج میزان

سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر

جو لوگ کافی معاملات میں پریشانیوں کا شکار ہیں اور ان کو اس میں سے نکلنے کا کوئی راستہ دکھائی نہیں دے رہا تھا، اب بحکم اللہ قدرتی سلسلے بن جائیں گے اور اس جگہ سے غیبی امداد ملے گی جس کے بارے میں آپ کے گماں میں بھی نہ تھا۔ یہ ہفتہ مالی حالات میں انشاءاللہ بہتری لائے گا۔ گھریلو ماحول میں جاری ٹینشن کم کرے گا اور بیماری کو بھگا دے گا۔

یہ بھی پڑھیں: یو اے ای کی ایئرلائن نے لبنان حملوں کے بعد پیجرز اور واکی ٹاکیز پر پابندی لگائی

برج عقرب

سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر

آپ کو ان دنوں غیر متوقع ذریعے سے کچھ رقم کا حصول ممکن ہو سکتا ہے اور ضرورت کیسی بھی ہو وہ پوری ہو گی۔ جو لوگ کافی دنوں سے سفر کے خواہشمند تھے، اب اس کے بالکل قریب ہیں۔ اپنی تیاری مکمل کرلیں، ان کے راستے کھل رہے ہیں۔ جس طرح کی بندش جادو ٹونہ وغیرہ محسوس کر رہے تھے، وہ اب باقی نہیں رہا۔ پھر بھی صدقہ دے کر اپنے مقصد کی طرف چلیں۔

یہ بھی پڑھیں: جسٹس یحییٰ آفریدی کا بطور چیف جسٹس سپریم کورٹ میں پہلا دن، سوا گھنٹے میں 30 مقدمات کی سماعت کی

برج قوس

سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر

آپ کا دل ان دنوں آپ کو غلط سمت لے کر جا رہا ہے۔ آگے خطرہ اور نقصان موجود ہے جو آپ کو کافی سال پیچھے لے آئے گا اور اگر توجہ کا موقع نہ ملا تو پھر کیا کریں گے۔ اس لئے بہت جلد اپنے قدم واپس لے لیں۔ سچی توبہ کرکے اپنے معاملات سیدھے کرلیں۔ ان دنوں ایسا کرنا آپ کے لئے مشکلات کے دروازے بند کرکے روزگار اور برکتوں کے دروازے کھول دے گا، ان شاءاللہ۔

یہ بھی پڑھیں: آذربائیجان کے سفیر کا سندس فاؤنڈیشن اسلام آباد سینٹر کا دورہ، تھلیسیمیا کے مریضوں کے خاندانوں میں راشن کی تقسیم

برج جدی

سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری

آپ کو ان دنوں جس طرح کی بندش کا سامنا تھا، اس میں سے نکل سکیں گے اور جو راستہ آپ کو بند دکھائی دے رہا تھا، وہ بھی کھلتا ہوا محسوس ہوگا۔ جو لوگ کافی دنوں سے صحت کو لے کر پریشان تھے، انشاءاللہ اب بہتری میں آتے چلے جائیں گے۔ اور جن افراد کے رشتے میں رکاوٹیں تھیں، وہ بھی دور ہوتی جائیں گی۔ من پسند جگہ بھی معاملہ چل سکتا ہے، فکر نہ کریں۔

یہ بھی پڑھیں: آئندہ 15 روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا اعلان کردیا گیا

برج دلو

سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری

آپ کو اپنی صحت کا خاص خیال رکھنا ہوگا۔ آنکھوں کی تکلیف، دانتوں کا مرض، پٹھوں کے درد اور یادداشت کی کمزوری چل رہی ہے۔ اچھے ڈاکٹر کو چیک تو کرانا ہے، مگریا حی یا قیوم 1000بار روزانہ پڑھنا، سورة رحمن کی تلاوت بھی ایک بار سن لینا بہترین عمل ہوگا۔ صدقہ دیں، نظر اتاریں اور حسد کرنے والوں سے جس قدر دور رہ سکتے ہیں، اتنا ہی آپ کے لئے بہتر ہے۔

برج حوت

سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ

آپ روحانی طور پر بہت کمزور ہو چکے ہیں، اب خود کو بہتر کرنے کی ضرورت ہے۔ اس کے لئے نماز کی پابندی کرنی ہے۔ سورة بقرہ کی تلاوت روزانہ ایک بار سن لیں تو بہتر ہے۔ ہر فرض نماز کے بعد اللہ الحسیب 100بار پڑھنا بہترین عمل ہوگا۔ اس کا اندازہ آپ کو خود ہی چند دنوں میں ہو جائے گا۔ روزگار، صحت، عزت، شہرت، دولت ان سب معاملات سے رکاوٹیں بھاگ جائیں گی، ان شاءاللہ۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...