ریاست مدینہ کی حقیقی بنیاد دیکھنی ہے تو “دھی رانی پروگرام” دیکھیں: سہیل شوکت بٹ کا اجتماعی شادی کی تقریب سے خطاب

اجتماعی شادی کی تقریب

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے دھی رانی پروگرام کے تحت ضلع ڈیرہ غازی خان کے مستحق 71 جوڑوں کی اجتماعی شادی کی تقریب کا انعقاد مقامی میرج ہال میں کیا گیا۔ مہمان خاص صوبائی وزیر سوشل ویلفیئر سہیل شوکت بٹ، پارلیمانی سکریٹری سردار اسامہ فیاض لغاری، کمشنر اشفاق احمد چوہدری، ڈپٹی کمشنر محمد عثمان خالد، ڈی پی او سید علی، اراکین اسمبلی محمد حنیف پتافی، سردار صلاح الدین خان کھوسہ، مسلم لیگ کے مقامی قیادت سید عبد العلیم شاہ، طارق علی خان کاکڑ سمیت ٹکٹ ہولڈر، افسران اور شہری کثیر تعداد میں موجود تھے۔

یہ بھی پڑھیں: تحریک انصاف نے 24نومبر کا احتجاج منسوخ کرنے پر غور شروع کر دیا، سینئر صحافی کا بڑا دعویٰ

تحائف اور مبارکباد

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی طرف سے ہر جوڑے کو نئی زندگی کے آغاز پر 2 لاکھ روپے سے زائد کا فرنیچر، ڈنر سیٹ سمیت 13 سے زائد اشیاء بطور تحفہ اور اے ٹی ایم کے ذریعے 1 لاکھ روپے تک کی سلامی دی گئی۔ مہمانان خصوصی نے جوڑوں کی نشستوں پر جاکر سلامی، تحائف اور نیک تمناؤں کے ساتھ زندگی کی نئی شروعات پر مبارکباد دیں۔ اجتماعی شادی کی تقریب کو سرائیکی جھومر نے چار چاند لگا دئیے۔

یہ بھی پڑھیں: ججوں کے ہاؤس رینٹ اور جوڈیشل الاؤنس میں اضافہ کردیا گیا

صوبائی وزیر کا خطاب

صوبائی وزیر سوشل ویلفیئر سہیل شوکت بٹ نے تقریب سے خطاب اور میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پر صوبہ میں دوسرے اور تیسرے فیز میں بھی پانچ پانچ ہزار مستحق جوڑوں کی شادیاں کرائی جائیں گی۔ پنجاب میں بے شمار حکومتیں آئیں، ریاست مدینہ کا نام استعمال کیا گیا لیکن اگر کسی نے ریاست مدینہ کی حقیقی بنیاد دیکھنی ہے تو وہ وزیر اعلیٰ مریم نواز کے دھی رانی پروگرام کو دیکھیں۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز نے دھی رانی پروگرام کے ذریعے حقیقی شفیق ماں، بہن اور بیٹی کا حق ادا کردیا ہے۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز کے دھی رانی پروگرام کو تاریخ سہرے الفاظ سے یاد رکھے گی۔

یہ بھی پڑھیں: 12 سالہ لڑکی پر 80 برس کے بزرگ کے قتل کے الزام میں مقدمہ درج

ایم پی اے کا شکریہ

ایم پی اے محمد حنیف پتافی نے کہا ہم وزیر اعلیٰ کے شکر گزار ہیں کہ انہوں نے دوسرے فیز کا آغاز جنوبی پنجاب سے کیا۔ دوسرے فیز میں صوبے میں 5 ہزار جوڑوں کی اجتماعی شادیاں کرائی جائیں گی۔ پہلے فیز میں 1500 جوڑوں کی شادیاں کرائی گئیں۔

تقریب میں شریک افراد

تقریب میں ڈائریکٹر جنرل سوشل ویلفیئر طارق قریشی، ڈائریکٹر ایڈمن فیض نعیم، ڈپٹی ڈائریکٹر اقصی رفیق، مصبح رشید، ڈائریکٹر ڈی جی خان ڈویژن مہر مظہر عباس، ڈپٹی ڈائریکٹر ذکاء الدین بزدار، انچارج بے نظیر ویمن کرائسز سنٹر ثریا مجید رانا، انچارج ماڈل چلڈرن ہومز محمد ابرہیم، اسسٹنٹ ڈائریکٹر بلال کے علاوہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل قدسیہ ناز، پولیٹیکل اسسٹنٹ کوہ سلیمان محمد اسد چانڈیہ، اسسٹنٹ کمشنرز تیمور عثمان، نذر حسین کورائی، سید ذولقرنین حیدر شاہ، فیاض خان لغاری، عبدالحمید جلبانی اور دیگر افسران شریک تھے۔ سٹیج سکریٹری کے فرائض غازی یونیورسٹی سے پروفیسر سمیرا بانو نے انجام دئیے۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...