حکومت کا اپریل میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ریفائنریوں کو ریلیف فراہم کرنے پر غور

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں تبدیلی
اسلام آباد(ویب ڈیسک ) حکومت 16 اپریل سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ریفائنریوں کو بھی ریلیف کا کچھ حصہ فراہم کرے گی۔
یہ بھی پڑھیں: ڈی آئی جی سکھر اور ایس ایس پی گھوٹکی کے درمیان تنازع، دونوں افسران عہدوں سے فارغ
ریفائنریوں کو ریلیف کی وجوہات
آئل ریفائنریز کو یہ ریلیف پیٹرولیم مصنوعات پر ٹیکس استثنیٰ، نونٹری نقصانات اور سکڑتے مارجنز پر ہوگا۔ ریفائنریوں نے رواں مالی سال کے اول 9 ماہ میں 13 ارب روپے کے نقصانات برداشت کیے ہیں، درست اقدامات نہ کئے جانے کی صورت یہ نقصانات بڑھ کر 18 ارب روپے ہوسکتے ہیں۔
ممکنہ تجاویز
اس حوالے سے دو تجاویز زیر غور ہیں: ایک تو 4.60 روپے فی لیٹر ریلیف کوان لینڈ فریٹ ایکویلائزیشن مارجنز (آئی ایف ای ایم) کو ریلیف میں منتقل کردیا جائے یا پیٹرولیم مصنوعات پر 3 سے 5 فیصد ریلیف ریفائنریوں کو دی جا سکتی ہے۔